سوپنا تیرتھ
سوپنا تیرتھ (گجراتی: સ્વપ્નતીર્થ) رادھے شیام شرما کی جانب سے لکھا گیا ایک گجراتی کا ناول ہے۔ اسے 1979 میں شائع کیا گیا تھا۔ اس ناول نے گجراتی ادب پر اپنی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔[1]
سرورق | |
مصنف | رادھے شیام شرما |
---|---|
اصل عنوان | સ્વપ્નતીર્થ |
ملک | بھارت |
زبان | گجراتی |
صنف | ناول |
اشاعت | 1979 |
ناشر | آر آر شیٹھ اینڈ کمپنی، ممبئی |
طرز طباعت | مطبوعہ |
صفحات | 174 |
کردار
ترمیم- نوین - ایک جوان بھولابھالا لڑکا
- شانتا - نوین کی ماں
- وِنایک کاکا - نوین کے کاکا
- گھنشیام لال جی مہاراج - ہندو پنڈت
- بھالو بھائی سانگھوی اور سوہن بھائی۔ تیرھ یاترا کے لوگ جن سے نوین ہم جنس پرستانہ تعلقات قائم کرتا ہے۔
کہانی
ترمیمیہ کہانی ایک بھولے بھالے لڑکے نوین کی ہے جو مذہبی رجحان کی وجہ سے تیرتھ یاترا پر روانہ ایک جتھے کے ساتھ ایک ویشنوا عبات گاہ پر پیدل روانہ ہوتا ہے۔ اس کے باپ ماتھوردار کی موت مشکوک ہے۔ اس کی ماں شانتا دو آدمیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات بناتی ہے، پہلے اس کے ونایک کاکا سے، جو اکثر گھر آتا ہے اور دوسرے دھرماگرو گھنشیام مہاراج کے ساتھ۔ یہ بنیادی عناصر ہیں جو باپ بیٹے کے رشتے کے تعلقات کو آخری میں جوڑتے ہیں۔ ایک خواب ہر دن کے بیان کے ساتھ ڈائری میں لکھا جاتا ہے۔[2][3]
پیش کشی
ترمیمیہ ناول تین سطحوں پر چلتی ہے: راوی کی وسیع البیان آواز، جواں سال لڑکے کے مکمل تصویری خواب کا سلسلہ اور اس کی ڈائری کا چوپٹ تکرار والی اسکولی عمر کا لہجہ۔[2][3] اس ناول میں خوابی سلسلے اور خوابی بصیرت کا استعمال کیا گیا ہے۔[4]
اس ناول کا نثر عام زبان میں استعمال کیا گیا ہے اور اکتانے والا ہے۔[5]
تنقید
ترمیمجینت گاڈیت نے لکھا ہے کہ یہ ناول ہم کو مکمل کہانی فراہم نہیں کرتی ہے بلکہ یہ نوین کی بیداری پر ہی مرکوز ہے جو ناول کا اہم کردار ہے۔ پراوین دارجی نے نوٹ کیا ہے کہ یہ ناول کی جان اس کا اہم نٹر ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Indian Literature۔ Vol. 27۔ نئی دہلی: ساہتیہ اکیڈمی۔ 1984۔ صفحہ: 74۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 فروری 2017
- ^ ا ب Chandrakant Topiwala (November-دسمبر 1980)۔ "Gujarati: The Dominance of Poetry"۔ Indian Literature۔ Vol. 23 (Issue-6): 11۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 فروری 2017
- ^ ا ب The Growth of the Novel in India, 1950-1980۔ نئی دہلی: Abhinav Publications۔ 1989۔ صفحہ: 75۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2017
- ^ ا ب Hasit Talpada۔ "Chapter 3: Radheshyam Sharmani Navalkathanu Gadya"۔ Aadhunik Navalkathanu Gadhya Ek Abhyas Suresh Joshi Madhuray Ravji Patel Radheshyam Sharma ni Mukhya Navalo ne Aadhare (PDF) (مقالہ)۔ Sardar Patel University۔ hdl:10603/98020۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2017
- ↑ Rajeshkumar Trivedi (18 August 2015)۔ "Chapter 6: Navalkathakar Radheshyam Sharman"۔ Jyotish Jani Mukund Parikh Shrikant Shah ane Radheshyam Sharmani navalkathaoni technic ange navalkathana swaroopho vikash ek adhyayan (PDF) (Ph.D)۔ Gujarat University۔ hdl:10603/47949۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2017