سیاہ فام امریکی شہزادی

سیاہ فام امریکی شہزادی (انگریزی: Black American princess) ایک ذو معنی یا گالی جیسی اصطلاح ہے جو اعلیٰ طبقے اور اعلی متوسط طبقے میں موجود یا متصورہ بگڑی ہوئی یا مادہ پر ستانہ رویے کا اظہار ہے۔

فطرت ترمیم

اس اصطلاح کا لب و لہجہ وادی کی لڑکیوں کی حد سے زیادہ مادہ پرستانہ اور انداز پر زور دینے والی انا پسند کا ہے۔[1] اسی اصطلاح کی ایک اور تعریف کی گئی ہے جس میں یہ سیاہ فاموں کے ناز کے طور پیش کیا گیا ہے، جس میں بہت سے معاملوں سے جڑے ہو کر بھی بیٹی کے بگڑے ہوئے یا عجیب و غریب ہونے کی بات نہیں کہی گئی۔[2] ایک بہتر اظہار کے طور پر جس اصطلاح سے منسوب شخصیات اپنے ساتھ شہری ناز اور سماج کو کچھ لوٹانے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ [3]

ثقافت اور مقام رہائش ترمیم

گھسے پٹے طور پیش کردہ سیاہ فام امریکی شہزادیاں اکثر جیک اینڈ جِل کے ارکان ہیں جو اعلٰی متوسط امریکی نوجوانوں کا ادارہ ہے۔ یہ لوگ اکثر سیاہ فام لوگوں کے کالجوں میں شریک ہوتی ہیں جیسے کہ اسپیلمین کالج یا ہووارڈ یونیورسٹی جہاں یہ لوگ ایلفا کپا ایلفا یا ڈیلٹا سیگما تھیٹا بہناپاؤں سے جڑتی ہیں۔

سیاہ فام امریکی شہزادیاں اکثر اس کے بعد گرل فرینڈز انکارپوریٹیڈ یا دی لنکس انکارپوریٹیڈ کی ارکان بنتی ہیں۔ [3] یہ لوگ اپنا گرما ساگ ہاربر، نیو یارک یا اوک بلفس، میساچوسیٹس میں سیاہ فام اکثریتی مقامات میں گزارتی ہیں۔ کئی کے دوست مختلف تنظیموں میں ہوتے ہیں، جن میں سیگما پائی فائی بھائی چارہ اور نیشنل اسیوسی ایشن آف گارڈسمین انکارپوریٹیڈ شامل ہیں۔

ثقافتی طور تصویر کشی ترمیم

  • The BAP Handbook: The Official Guide to the Black American Princess (آئی ایس بی این 978-0767905503) کو کالائن جوانسن، ٹریسی لیویس، کارلا لائٹ فُوٹ اور جینجر ولسن نے لکھا۔ اس کے مطابق ایک سیاہ فام امریکی شہزادی ناز و نخرے میں پلنے اور بڑی ہونے والی لڑکی ہے جس کا تعلق اعلیٰ متوسط یا اعلٰی طبقے کے افریقی امریکی خاندانوں سے ہے۔ اس کی زندگی کے تجربے اسے "استحقاق کا احساس" دیتے ہیں اور اسے بہترین سے کم کسی چیز سے تشفی نہیں ہوتی۔
  • 1997ء کی کامیڈی بی*اے*پی*ایس میں کچھ اہسی خواتین کی تصویر کشی کی گئی ہے جو ایک کروڑ پتی شخص کی دولت سے سیاہ فام امریکی شہزادیاں بن جاتی ہیں۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. R. R. M. Coleman, African-American Viewers and the Black Situation Comedy 91998) p. 141
  2. J. C. Smith, Encyclopedia of African American Popular Culture (2010) p. 92
  3. ^ ا ب J. C. Smith, Encyclopedia of African American Popular Culture (2010) p. 93