سید شاہ مصباح الحق عمادی

رئیس المشایخ حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحق زاہر عمادی سجادہ نشیں خانقاہ عمادیہ، منگل تالاب، پٹنہ سٹی

آپ حضرت سید شاہ فرید الحق فرید عمادی قدس سرہ کے بڑے صاحبزادے ہیں- آپ کی پیدائش ۱۶ اگست ۱۹۶۳ء بمقام خانقاہ عمادیہ، پٹنہ سٹی میں ہوئی- نام مصباح الحق، کنیت ابومجیب، لقب رئیس المشایخ اور تخلص زاہر ہے