ادیب اعظم ، مفسر قرآن علامہ سید ظفر حسن نقوی امروہوی ہندوستان کے ایک مشہور شیعہ عالم دین اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے ـ شہر امروہہ کے رہنے والے تھے ـ

ولادت ترمیم

سنہ 1307ھ میں آپ کی ولادت ہوئی ـ

آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے : سید ظفر حسن بن سید دلشاد علی بن سید امداد علی بن سید حمایت علی نقوی ـ


نسب نامہ: علامہ سید حسن ظفر نقوی امروہوی ابن سید دلشاد علی ابن سید امداد علی ابن سید حمایت علی ابن سید مبارک علی ابن سید غلام محیی الدین ابن سید محمد محسن ابن سید قطب الدین ابن سید غازی الدین ابن سید وجیہ الدین ابن سید ابو بکر بدر الدین ابن سید تاج الدین ابن قاضی سید امیر علی ابن سید حسن شرف الدین شاہ ولایت ابن سید علی بزرگ ابن سید مرتضیٰ ابن سید ابو المعلی ‌ابن سید حسن ابو الفضل ابن سید داؤد ابن سید حسین ابن سید علی‌ ابن‌سید ہارون ابن سید جعفر زکی ابن امام‌‌ علی النقی علیہ السّلام

تعلیم ترمیم

آپ کی تعلیم کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں، ـ تاہم جو کچھ بھی آپ کی تعلیم سے متعلق علامہ شیخ آقا بزرگ تہرانی نے تحریر کیا ہے اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے :

” نَشأَ مُحبّاً لِلعلم و أھلِه فقَرأ علی لَفیف من فُضلاء بلادہ، و لازمَ بعضَ العلماء و الأجِلّاء حتّی استَفادَ کثیراً و اتَّجهَ الی التألیف فَخاضَ مختلفَ المَواضیع الاسلامیةِ و أنتجَ مجموعةً قیِّمةً مِن الآثار المُتنوّعة “۔

بچپن سے ہی آپ کو علم اور علما سے نہایت لگاؤ تھا، ـ چنانچہ آپ نے اپنے علاقہ کے متعدد علما سے کسب فیض کیا، ـ اس کے بعد جلیل القدر علما کی خدمت میں رہے ـ پھر تصنیف و تالیف میں مشغول ہو گئے اور مختلف اسلامی موضوعات پر دلچسپ کتابیں لکھیں ـ [1]

علمی صلاحیت ترمیم

علامہ شیخ آقا بزرگ تہرانی نے آپ کی علمی صلاحیت کے لیے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں :

”عالم بارع و مؤلف فاضل“ [1]

تالیفات ترمیم

شیخ آقا بزرگ تہرانی کے بیان کے مطابق آپ کی مشہور تالیفات مندرجہ ذیل ہیں :

1: تفسیر قرآن کریم : پانچ جلدوں پر مشتمل جو ایک بہترین تفسیر قرآن شمار ہوتی ہے ـ

2: جواز عزا (عزاداری امام حسین کے جواز کے بارے میں) ـ [2]

3: مصباح المجالس (پانچ جلدوں پر مشتمل)

4: چہاردہ معصومین کی سوانح حیات ( ہر معصوم کے بارے میں ایک جلد)

5: حکومت الٰہیہ

6: منازل روحانیت

7: عاقبت محمود

8: اہل بیت

9: حدیث قرطاس

10: فدک

11: تقیہ

12: خمس

13: یزید بن معاویہ

14: عقد ام کلثوم

15: ایمان ابو طالب

16: تعدد ازواج امام حسن

17: سکینہ بنت الحسین

18: تحریف قرآن

19: حقائق اسلام

20: محافل و مجالس [1]

21: مجالس خواتین

واضح رہے کہ یہ تمام کتابیں اردو زبان میں ہیں ـ

وفات اور مدفن ترمیم

تقسیم ہند و پاکستان کے بعد آپ پاکستان کے شہر کراچی ہجرت کر گئے تھے ـ وہیں آپ کی وفات ہوئی اور وہیں آپ کو دفن کیا گیا ـ

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ نقباء البشر فی القرن الرابع عشر، ج: 3، ص: 977
  2. الذریعۃ الی تصانیف الشیعۃ، ج: 5، ص: 244