سید محمد رضا حسینی شیرازی
آپ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی کے فرزند تھے اور آیت اللہ العظمیٰ سید صادق شیرازی کے بہترین شاگردتھے۔ آپ کی ولادت 1379 ھ میں کربلا میں ہوئی ،آیت سید صادق شیرازی آپ کو بے حد چاہتے تھے اور کافی معاملات میں آپ کو شریک کار رکھتے تھے لیکن افسوس علم و عمل کی یہ شمع بھی بہت جلد خاموش ہو گئی اور محض 50سال کی عمر میں آپ نے 24جمادی الاول 1429 ھ کو قم میں انتقال کیا۔ آپ نے اس مختصر حیات میں بڑے علمی کام انجام دئے اور کئی اہم فقہی و اصولی موضوعات پر کتابیں لکھیں۔ آپ کی کتاب الترتب (جو اصول فقہ کی ایک اہم بحث پر مشتمل ہے )پر آپ کو کئی علما نے اجازہ اجتہاد دیا۔