سیرت حلبیہ علی بن برہان الدین حلبی کی سیرت النبی پر نہایت مفصل اور مستند تصنیف ہے۔

سیرت حلبیہ
(عربی میں: إنسان العيون في سيرة الأمين المأمون ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف نور الدین برہان الحلبی  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع سیرت نبوی  ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام ترمیم

اس کا پورا نام انسان العيون فی سيرة الامين المأمون جو اردو میں سیرت حلبیہ اور ام السیر کے نام سے معروف ہے۔ سیرت کے بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔

خصوصیت ترمیم

سیرت حلبیہ اپنی خصوصیت کے لحاظ سے ایک ایسی منفرد کتا ب ہے جو تاریخ اسلامی اور سیرت رسول کے موضوع پر ایک مستقل اور اہم مقام رکھتی ہے یہ عربی میں لکھی گئی جس کا ترجمہ تقریباً ہر زبان میں ملتا ہے۔

تلخیص ترمیم

علامہ حلبی نے اسے دو مفصل کتابوں کی تلخیص کے طور پر تحریر کیا ایک(عيون الأثر) جوابن سيد الناس، کی کتاب ہے اور دوسری (سيرة الشمس الشامی) جومحمد بن يوسف الدمشقی الصالحی کی کتاب ہے اس میں ابيات شامل کیے جو قصيدة الہمزیہ امام بوصيری سے ہیں ان کتابوں کے علاوہ 300 سے زیادہ کتابوں کی مدد سے یہ سیرت مکمل کی، اردومیں 6 جلدوں میں طبع ہو چکی ہے[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. سیرت حلبیہ، دارالاشاعت کراچی