شاہی فضائیہ (انگریزی: Royal Air Force یا RAF) برطانوی مسلح افواج کی فضائی شاخ ہے۔ یکم اپریل 1918ء کو اپنے قیام کے بعد سے یہ برطانوی عسکری تاریخ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے خصوصاً دوسری جنگ عظیم میں اور اب حالیہ جنگ عراق میں اپنا اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

شاہی فضائیہ کا شارہ

2006ء کے مطابق 998 ہوائی جہازوں اور 46 ہزار 880 کی افراد کار کے ساتھ شاہی فضائیہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فضائیہ ہے۔ یہ تکنیکی اعتبار سے دنیا کی جدید ترین فضائی افواج میں سے ایک ہے اور اس کی یہ حیثیت 232 یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کی خرید سے مزید مستحکم ہو جائے گی۔