شاہ عون احمد قادری
شاہ عون احمد قادری پھلواروی (1921ء – 1998ء) ایک ہندوستانی عالمِ دین، روحانی پیشوا اور امارت شرعیہ کے دوسرے قاضی تھے تھے۔ وہ خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے مدرس اور جمعیت علماء بہار کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
قاضی شریعت | |
---|---|
سید شاہ عون احمد قادری | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1921ء پھلواری شریف، بہار، بھارت |
وفات | 18 صفر 1418ھ (1998ء) پھلواری شریف، بہار، بھارت |
شہریت | بھارت |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
تعليم | جامعہ معینیہ، اجمیر |
مادر علمی | جامعہ معینیہ |
پیشہ | عالم دین، مدرس، قاضی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، عربی ، فارسی |
دور فعالیت | 1948ء – 1998ء |
کارہائے نمایاں | محی الملۃ و الدین، نعمت کبری |
تحریک | امارت شرعیہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسید شاہ عون احمد قادری 1921ء (1340 ھ) میں پھلواری شریف، بہار میں پیدا ہوئے۔ [1] ان کے والد شاہ نظام الدین احمد قادری ایک معروف عالمِ دین اور روحانی شخصیت تھے۔ انھوں نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ جامعہ معینیہ اجمیر گئے، جہاں انھوں نے 1362 ہجری میں دینی علوم سے فراغت حاصل کی۔ [2]
درس و تدریس
ترمیم1948ء سے اپنی وفات تک، سید شاہ عون احمد قادری دار العلوم مجیبیہ، پھلواری شریف، پٹنہ میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی نگرانی میں مدرسہ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں اور دینی علوم کی اشاعت پر خاص توجہ دی گئی۔۔ [3]
علمی اور فقہی خدمات
ترمیمسید شاہ عون احمد قادری نہ صرف ایک ممتاز مدرس تھے بلکہ ایک تجربہ کار مفتی اور قاضی بھی تھے۔ قاضی نور الحسن پھلواروی کی وفات کے بعد، 5 رمضان المبارک 1375 ہجری کو امیر شریعت ثالث قمر الدین قادری کی سفارش پر آپ کو امارت شرعیہ کے دوسرے قاضی شریعت کے طور پر مقرر کیا گیا۔ آپ نے اس عہدے پر طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور فقہی مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کیا۔[4] اور لمبے عرصے تک دوسرے قاضی شریعت کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے [3] [5]
تصانیف
ترمیمسید شاہ عون احمد قادری نے کئی موضوعات پر کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی مشہور تصانیف درج ذیل ہیں:
- محی الملۃ و الدین - اسلامی عقائد اور اعمال پر مبنی ایک اہم کتاب۔[6]
- حج و زیارت - حج اور عمرہ کے احکام و مسائل پر مبنی کتاب۔
- سات اہم مسائل کا حل - عوامی مسائل کے شرعی حل پر مشتمل کتاب۔
جمعیت علماء بہار
ترمیم1961ء (1381ھ) میں، سید شاہ عون احمد قادری کو جمعیت علماء بہار کا صدر منتخب کیا گیا۔[3]ان کی قیادت میں جمعیت علماء بہار نے مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے کام کیا۔
وفات
ترمیمسید شاہ عون احمد قادری کا انتقال 18 صفر 1418ھ (1998ء) کو ہوا۔ انھیں ان کے آبائی قبرستان پھلواری شریف میں سپردِ خاک کیا گیا۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ظفیر الدین مفتاحی (1974)۔ "قاضی شریعت ثانی"۔ امارت شرعیہ دینی جد و جہد کا روشن باب۔ پٹنہ: مکتبہ امارت شرعیہ پھلواری شریف۔ ص 122
- ↑ سید شاہ محمد شعیب نیر (1947)۔ "شاہ بدر الدین قادری"۔ آثاراتِ پھلواری شریف موسوم بہ اعیانِ وطن (پہلا ایڈیشن)۔ پٹنہ: شعبہ نشر و اشاعت خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ۔ ص 105۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-03-23
- ^ ا ب پ ت ابوالکلام قاسمی قاسمی (2002)۔ تذکرہ علمائے بہار (دوم ایڈیشن)۔ پٹنہ: مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ۔ ص 172
- ↑ ظفیر الدین مفتاحی (1974)۔ "قاضی شریعت ثانی"۔ امارت شرعیہ دینی جد و جہد کا روشن باب۔ پٹنہ: مکتبہ امارت شرعیہ پھلواری شریف۔ ص 121
- ↑ ظفیر الدین مفتاحی (1974)۔ "قضاۃ اور دار القضاء کا تعارف"۔ امارت شرعیہ دینی جد و جہد کا روشن باب۔ پٹنہ: مکتبہ امارت شرعیہ پھلواری شریف۔ ص 163
- ↑ سید شاہ عون احمد قادری۔ محی الملۃ و الدین۔ ریختہ
- ↑ سید شاہ عون احمد قادری۔ نعمت کبری۔ ریختہ