شبیراں چنا

سندھی ٹی وی اداکارہ

"شبیراں چنا" ( انگریزی: Shabira Channa ) سندھ کی ایک مشہور اداکارہ تھیں [2] [3] ۔ انھوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی ہے [2]۔

شبيران چنا

معلومات شخصیت
پیدائش 15 جنوری 1958ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاڑکانہ،  پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 مئی 2023ء (65 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ٹریفک حادثہ  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ٹیلی ویژن اداکارہ،  فلم اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

شبیراں چنا لاڑکانہ شہر میں شاہنواز چنو کے گھر 15 جنوری 1958 کو پیدا ہوئیں [2] ۔

ذاتی زندگی ترمیم

شبیراں چنا کے شوہر محمد حسین محکمہ پولیس میں ملازم تھے [2] ۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں [2] ;جن میں عالیہ چنا ، نادیہ حسین، سعدیہ حسین، شازیہ حسین اور تانیہ حسین شامل ہیں اور تین بیٹے [2] ;جن کے نام نوید حسین، سجاد حسین اور جواد حسین ہیں۔ شبیراں اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہتی تھی [2] ۔

تعلیم ترمیم

شبیراں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی[2] ۔

ملازمت ترمیم

شبیراں ایک پرائمری اسکول ٹیچر بھی تھے [2] ، انھوں نے 32 سال محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دیں، جس میں انھوں نے تین سال لاڑکانہ اور 29 سال کراچی میں کام کیا [2] ۔

تکنیکی کیریئر ترمیم

 
شبیراں چنا

شبیراں نے 1987 میں فن کی دنیا میں قدم رکھا [2] ۔ پی ٹی وی پر ان کا پہلا سولو ڈراما 'چھوڈو' تھا [2] جسے بیدل مسرور نے پروڈیوس کیا تھا، انھوں نے تقریباً 500 ڈراموں میں کام کیا ہے [2] ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں 'سوال'، 'کونج'، [2] گاڑہی'، 'زنجیر'، 'پتھر دنیا'، 'نصیب'، 'رواج'، 'قسمت'، 'رواج' اور دیگر شامل ہیں۔ سندھ کے لوگ انھیں ان کے اصلی نام کی بجائے 'خیران'، 'مرادان' وغیرہ کے القاب سے یاد کرتے ہیں [2] ۔ ان کا ڈراما ڈائیلاگ "خیراں جے سر جو خیر ہو" بہت زیادہ مشہور ہے [2] ۔

شبیراں چنا نے مختلف فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں "سندھو کناری"، "پوتی اور پگھ"، "نصیب"، "خیراں ڈھاڑیل"، "خیراں جو بدلو" اور دیگر شامل ہیں [2] ۔

انتقال ترمیم

شبیراں چنا 14 مئی 2023ء کو کراچی میں انتقال کرگئی [4] [5] [6] [7] ۔ ان کی نماز جنازہ جوہر چورنگی کے قریب جوہر چوک میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین بلال کالونی، کورنگی کے مقامی قبرستان میں کی گئی [8] [9] ۔

ان کے موت سے قبل عید الفطر کے دوران جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گاؤں جا رہی تھی کہ قاضی احمد کے قریب سکرنڈ شوگر ملز کے قریب ان کی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہو گئی [10] [11] [12] [13] حادثے میں شبیراں چنا اور اس کی بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔ [10] [12] . تعلقہ اسپتال قاضی احمد میں ابتدائی علاج کے بعد، انھیں نواب شاہ پی ایم یو اسپتال علاج کے لیے بھیجا گیا [10] [11] [12] ، جہاں سے اسے علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا [14] ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. https://dunyanews.tv/en/Entertainment/723767-Sindhi-actor-Shabira-Channa-passes-away-in-Karachi
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ "چنا شبيران : (Sindhianaسنڌيانا)"۔ www.encyclopediasindhiana.org (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  3. "Shabira Channa"۔ IMDb (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  4. "آپا شبيران چنه لاڏاڻو ڪري وئي،وڏي وزير سميت ٻين جي تعزيت"۔ Daily Sindhyar (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  5. "Sindhi actor Shabira Channa passes away in Karachi"۔ Dunya News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  6. "سندھی ڈراموں کی اداکارہ شبیراں چنہ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں -"۔ dailysubnews.com (بزبان انگریزی)۔ 2023-05-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  7. "سنڌ جي ناليواري فنڪارا شبيران چنا لاڏاڻو ڪري وئي - Awami Awaz"۔ 2023-05-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2023 
  8. "ليجنڊ اداڪارا شبيران چنا جي ڪراچي ۾تدفين، ماحول سوڳوار - Awami Awaz"۔ 2023-05-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2023 
  9. Aftab Tunio۔ "سنڌ جي ناليواري اداڪارا شبيران چنا جي جنازي نماز اڄ ڪراچي ۾ ادا ڪئي ويندي"۔ www.awaztv.tv (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2023 
  10. ^ ا ب پ Sindh tv (2023-04-23)۔ "قاضي احمد ڀرسان روڊ حادثو، اداڪارا شبيران چنا ۽ سندس ٻه ڌيئرون زخمي"۔ SindhTvNews۔ 15 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  11. ^ ا ب The Time News Moderator (2023-04-23)۔ "سنڌ جي ناليواري اداڪارا شبيران چنا ٻن نياڻين سميت حادثي جو شڪار"۔ The Time News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  12. ^ ا ب پ "قاضي احمد ۾ روڊ حادثو: سنڌي ڊرامن جي مشهور آرٽسٽ شبيران چنا سميت 3 ڄڻا زخمي"۔ https://onlineindus.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023  روابط خارجية في |website= (معاونت)
  13. The Time News Moderator (2023-05-07)۔ "ناليواري اداڪارا شبيران چنا جي طبيعت ۾ اڃا سڌارو نه آيو"۔ The Time News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  14. "سنڌي ۽ اردو ٻولي جي اداڪاره شبيران چنا جي طبيعت ۾ سڌارو نه آيو"۔ وائيس آف سنڌ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023