شخصیت (انگریزی: Personality) کی ایک جامع تعریف کرنا بہت مشکل ہے۔ سادہ الفاظ میں ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ کسی انسان کی شخصیت اس کی ظاہری و باطنی اور اکتسابی و غیر اکتسابی خصوصیات (Personality Attributes) کا مجموعہ ہے۔ مثلًا اگر کوئی کسی سے پوچھے کہ تمھارے دوست کی شخصیت کیسی ہے؟ تو اگر مثبت جواب دینا ہو تو شاید وہ یہ کہے کہاس کی چند صفات یہ ہیں کہ وہ محنتی، وقت کا پابند، ذہین اور مخلص ہے۔[1] اور منفی کہنا تو اس کے کاہل، لاپروا اور غیر ذمے دار ہونا بیان کیا جا سکتا ہے۔

شخصیت فرد کے ذہنی ،جسمانی ،شخصی ،برتاؤ ،رویوں ،اوصاف ا ور کردار کے مجموعہ کا نام ہے۔ بالفاظ دیگر اگر سہل انداز میں شخصیت کی تعریف کی جائے تو یہ انسان کے ظاہری و باطنی صفات ،نظریات اخلاقی اقدار ،افعال احساسات اور جذبات سے منسوب ہے۔ ظاہری حسن وجمال وقتی طور پر کسی کی توجہ تو مبذول کرسکتا ہے لیکن کردار کا دائمی حسن ہی انسان کو زندہ جاوید بنا تا ہے۔[2] تعمیر کردار میں فکر و نظریات کا کلیدی رول ہوتا ہے۔ اس لیے شخصیت کا عمومًا دار و مدار کسی کے ظاہر سے نہیں بلکہ اس کے باطن سے ہوتا ہے، جو اس کی حقیقی فطرت اور اس کی طرز زندگی اور سوچ پر محمول ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟"۔ محدث فورم 
  2. "تعمیر شخصیت کے لازمی عناصر :- فاروق طاہر"۔ جہان اردو۔ 01 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2019