شدید تنگ تنفسی کیفیت (انگریزی: Severe acute respiratory syndrome) ایک وائرس پر مبنی مرض ہے۔ اس کا مصدر شدید تنگ تنفسی کیفیت کا کورونا وائرس (سارس کوو یا سارس کوو-1) ہے۔ اس مرض کو انگریزی حروف تہجی کے مطابق سارس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری کی کیفیت کی وجہ سے 2002ء-2004ء سارس کا پھیلاؤ وجود میں آیا۔ 2017ء کے اواخر میں چینی سائنسدانوں نے اسے ایشیائی تاڑ کے درخت کی بلیوں سے لے کر غاروں میں بسنے والے یوننان کے گھڑ نعلی چمگاڈروں میں پایا۔[1]


کورونا وائرس سے موازنہ ترمیم

چین میں 2003ء میں کثرت سے پھیلنے والی سارس بیماری بھی کورونا وائرس کی ایک قسم تھی جس نے 26 ممالک کو متاثر کیا تھا۔ اس کے مقابلے میں کورونا وائرس ایک نیا وائرس ہے جو اگر چیکہ بہت سے ممالک میں پھیلا ہے اور بھلے ہی اس سے بین الاقوامی طور پر کہیں زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، مگر اس کی وجہ سے متاثرین کے تناست کے لحاظ سے کافی کم اموات ہوئی ہیں[2]، اگر چیکہ اعداد و شمار اس کے مجموعی اعتبار سے کافی زیادہ ہیں اور اثرات بھی کافی خطرناک طور پر عالمی منظر پر پھیلے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Robin McKie (10 December 2017)۔ "Scientists trace 2002 Sars virus to colony of cave-dwelling bats in China"۔ The Guardian۔ ISSN 0029-7712۔ 10 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2017 
  2. #coronarovirus: کورونا وائرس کی وبا سارس سے بڑی مگر کم مہلک