شریف بیبیاں (جریدہ)

اردو کا اولین جریدہ نسواں


شریف بیبیاں برطانوی راج میں جاری ہونے والا خواتین کا ادبی جریدہ تھا۔ شریف بیبیاں کو اردو میں نسوانی صحافت کا پہلا جریدہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ ایک ماہنامہ جریدہ تھا جو 1893ء میں لاہور سے جاری ہوا۔ اس کے مدیر پیسہ اخبار کے ایڈیٹر منشی محبوب عالم تھے۔ منشی محبوب عالم کو شروع سے ہی تعلیمِ نسواں سے دلچسپی رہی۔ خواتین میں بیداری لانے کے لیے انھوں نے یہ جریدہ نکالا۔ یہ جریدہ 16/20x30 کے سائز پر شائع ہوتا تھا، ضخامت 42 صفحات تھی۔ سالانہ چندہ تین روپے تھا۔ خادم التعلیم پریس لاہور سے چھپتا تھا۔[1][2]

شریف بیبیاں
قسمادب نسواں
ہیئتکتابی
بانیمنشی محبوب عالم
ناشرخادم التعلیم پریس لاہور
مدیرمنشی محبوب عالم
آغازستمبر 1893ء
زباناردو

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر جمیل اختر، اردو صحافت اور صحافتِ نسواں، بشمولہ: اردو صحافت کے دو سو سال (حصہ دوم)، مرتب ارتضیٰ کریم، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 2017ء، ص 586
  2. ڈاکٹر نسیم آرا، اردو صحافت کے ارتقا میں خواتین کا حصہ، انجمن ترقی اردو پاکستان، 2008ء، ص 143