شمالی کاریلیا (انگریزی: North Karelia) فن لینڈ کا ایک فن لینڈ کے علاقہ جات جو فن لینڈ میں واقع ہے۔[1]


Pohjois-Karjala
Norra Karelen
فن لینڈ کے علاقہ جات
North Karelia
قومی نشان
North Karelia on a map of Finland
North Karelia on a map of Finland
ملکفن لینڈ
Historical provinceKarelia
رقبہ
 • کل21,584.41 کلومیٹر2 (8,333.79 میل مربع)
آبادی (2009)
 • کل166,500
آیزو 3166 رمزFI-13
NUTS133
Regional birdCuckoo
Regional fishLake salmon
Regional flowerPrickly rose
ویب سائٹpohjois-karjala.fi

تفصیلات ترمیم

شمالی کاریلیا کا رقبہ 21,584.41 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 166,500 افراد پر مشتمل ہے۔

شمالی کاریلیا مشرقی فن لینڈ کا ایک علاقہ ہے۔ اس کی حدیں کاینو، شمالی ساوونیا، جنوبی ساوو اور جنوبی کاریلیا کے علاوہ روس کے ساتھ بھی ملتی ہیں۔ یہ فن لینڈ کا انتہائی مشرقی علاقہ ہے اور اس کی 300 کلومیٹر طویل سرحد روس سے ملتی ہے۔ اس کا دار الخلافہ یوئنسو ہے جو اس علاقے کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔

شمالی کاریلیا نے عوامی صحت کے منصوبوں کی مدد سے کئی پرانی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ 1960 کی دہائی میں صنعتی ممالک میں فن لینڈ دل کے امراض سے ہونے والی اموات میں سب سے آگے تھا۔ 1972 میں طویل مدتی منصوبہ بنا کر شمالی کاریلیا پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نتیجے کے طور پر اس شعبے میں ہونے والی بہتری اتنی عمدہ ہے کہ یہ علاقہ پورے ملک میں قابل تقلید سمجھا جاتا ہے۔ شمالی کاریلیا کو فن لینڈ کا سب سے زیادہ سوشل علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

بلدیات ترمیم

شمالی کاریلیا کے علاقے میں کل 13 بلدیات شامل ہیں:

یوئنسو کے ماتحت: ترمیم

ہیئناویسی

آبادی 3134

ایلومانتسی

آبادی 4646

یوئنسو (شہر)

آبادی 77266

یُووکا

آبادی 4444

کونتیولاہتی

آبادی 15040

لیپیری

11979

اوتُوکومپو (شہر)

آبادی 6503

پولوی یروی

آبادی 4161

وسطی کاریلیا کے ماتحت: ترمیم

کیتے (شہر)

آبادی 9876

ریکّولا

آبادی 2031

توہمایروی

4242

پیئلینن کاریلیا کے ماتحت: ترمیم

لیئسکا (شہر)

آبادی 10545

نُرمیس (شہر)

9419

تعلیم ترمیم

اعلیٰ تعلیم کے مندرجہ ذیل ادارے یہاں واقع ہیں:

یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ

نارتھ کاریلیا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز

ریویریا ووکیشن ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ

پاپولر کلچر ترمیم

فنّش پاپ راک بینڈ لےوی اینڈ لیونگ کا گانا پوہیوئس کاریالا (شمالی کاریلیا) میں شہر میں رہنے والے ایک بندے کے بارے بتایا گیا ہے جو اپنے آبائی علاقے شمالی کاریلیا جا کر رہنے کے خواب دیکھتا رہتا ہے۔ یہ گانا اتنا مشہور ہوا کہ غیر رسمی طور پر اس علاقے کی پہچان بن گیا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "North Karelia"