سید شمعون ہاشمی منفرد انداز بیان اور فروغ اردو کے سبب 2004 میں بہترین کمپیئر کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں سید شمعون ہاشمی نے 2005ء کے زلزلہ میں خدمات انجام دینے پر نامزدگی پر اعزاز تمغا ایثار سے نوازا۔ سید شمعون ہاشمی نے 2001ء اور 2010ء میں ملک میں عوام کو سیلاب سے نجات دلانے کے لیے بھی خدمات فراہم کیں سید شمعون ہاشمی نے پاکستانی قوم کے لیے ہمیشہ سماجی طور پر کرداد ادا کیا صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سید شمعون ہاشمی کو تمغا حسن کارکردگی سے 23 مارچ 2023ء کو نوازا، شمعون ہاشمی کو ٹیلی ویژن، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی اردو زبان، قومی ثقافت اور ورثے کی حفاظت کے اعتراف کے طور پر تمغا حسن کارکردگی سے نوازا