شنکیاری ضلع مانسہرہ کا نسبتاً چھوٹا مگر انتہائی خوبصورت، سرسبز و شاداب اور دل کو موہ لینے والے حسین نظاروں سے مزین شہر ہے، جسے چاروں طرف سے پہاڑوں نے اپنی بانہوں میں قید کر رکھا ہے۔

جہاں دریائے سرن اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے وہیں اس کے اطراف میں بہتے اَن گنت چشمے اور جھرنے حساس دل و دماغ کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔ گویا فطرت کی تمام تر رعنایاں یہاں اپنے عروج پر نظر آتی ہیں۔

چائے کی پتی کے باغات بھی شنکیاری کی منفرد خصوصیات میں سے ایک ہیں۔ ان باغات کی چائے کی پتی قیمتی زرمبادلہ بچا کر ملکی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان آرمی کی جونیئر کیڈٹ اکیڈمی بھی شنکیاری کا ایک اعزاز ہے۔

پاکستانی کرکٹر گگلی ایکسپرٹ ابرار احمد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے اس چھوٹے سے قصبے شنکیاری سے ہے

حوالہ جات ترمیم