شوق پرواز (سلسلے وار کھیل)

شوق پرواز ایک ایرانی ٹی وی ڈراما ہے کہ جو عباس بابائی شہید کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کی 24 اقساط[مردہ ربط] ہیں جنہیں داستانی انداز میں عکس بندکیاگیاہے۔

زمینہ ترمیم

عباس بابائی شہید ایک ایرانی ہواباز تھا جو اپنے دل میں ملک و قوم کی خدمت اور اس کے لیے جان دینے کا جذبہ رکھتاتھا۔ اس کے علاوہ شہید بابائی ایک متقی، پرہیزگار، پابند صوم و صلوٰۃ اور درددل رکھنے والا انسان تھا۔

زندگی نامہ ترمیم

وہ 1958 کو قزوین کے ایک مذہبی گھرانے میں پیداہوئے۔ بچپن سے ہی عباس میں غیر معمولی خاصیتیں پائی جاتی تھیں۔ وہ ہر ایک سے نہائت خندہ پیشانی سے پیش آتا اور ہرممکن حد تک ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کی مدد کرتا اس کا یہ صالح عمل آخری سانس تک جاری رہا۔ مدرسے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد عباس بابائی نے طب کے شعبے میں داخلے کا امتحان دیا اور اس میں امتیازی حیثیعت حاصل کی۔ مگر اس نے اپنے شوق پرواز کی تکمیل کے لیے ایرانی ہوابازی کے تربیتی مرکز میں داخلہ لے لیا۔ بنیادی تربیت حاصل کرنے کے بعد عباس بابائی 1970میں امریکا چلاگیاتاکہ وہاں کے ماہر اور مشاق اساتذہ سے ہوابازی کی اعلیٰ تعلیم و تربیت حاصل کرسکے۔ دین اسلام سے عباس کی محبت، پرہیز گاری اور پابند ی نماز نے مغرب کی آلودہ تہذیب کو عباس بابائی پر اثر انداز نہ ہونے دیا۔ 1972میں جب عباس بابائی اپنے وطن ایران لوٹا تو وہ ہوابازی میں تربیت یافتہ ہونے کی سند حاصل کرچکاتھا۔ 1975 میں عباس کی شادی اس کی ماموں زاد صدیقہ (ملیحہ) سے ہوئی۔ انقلاب اسلامی ایران 1979 کے فوری بعد مغرب کے اشارے پر عراق کے صدر صدام حسین نے جارحیت کرتے ہوئے ایران پر مدافعانہ جنگ مسلط کردی۔ عباس بابائی نے اس کٹھن وقت میں ملک و قوم کی خدمت کی ٹھانی۔ جولائی 1981میں عباس بابائی کو اس کی مسلسل جدوجہد اور خدمت کے صلے میں لیفٹینیٹ کرنل کا عہدہ عطاء کرتے ہوئے اصفہان کے ہوائی مرکز کی کمان اس کے سپرد کی گئی۔ فنی مہارت اور تربیت کی وجہ سے ایرانی ہوئی افواج مضبوط اور مستحکم ہو چکی تھی۔ ایک اہم عہدے دار اور کماندار ہونے کے باوجود عباس بابائی غیر معمولی طور پر افواج مخالف پر حملوں میں خود حصہ لیتاتھا۔ عباس بابائی کی انھیں مخلصانہ کاوشوں کی بدولت اسے 1987میں بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی یاب کر دیا گیا۔ اعلیٰ عہدہ، شہرت نے اس کی سادگی، عاجزی، پرہیزگاری اور مخلص پن پر ذرہ بھر اثر نہ ڈالا۔ 1987میں عیدالاضحیٰ کے روز عباس بابائی ایک اہم مہم سے واپس پلٹ رہے تھے کہ دشمن کی جہاز شکن توپوں نے ان کے جہاز کا نشانہ لے کر ان کو شہید کر دیا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے

عکس بندی ترمیم

اس سلسلے وار کھیل کی عکس بندی قزوین، تہران اور اصفہان کے ہوائی مرکز پر کی گئی۔

اداکار ترمیم

حوالہ جات ترمیم

شوق پرواز سلسلے وار کھیل اردو زبان میں[مردہ ربط]