جامعہ فاروقیہ یہ اسلامی تعلیم کا عظیم مدرسہ ہے۔ وفاق المدارس پاکستان سے وابستہ ہے ۔ مسلک سنی حنفی دیوبندی ہے۔ مدرسے کے مہتمم شیخ سلیم اللہ خان، فاضل دارلعلوم دیوبند ہیں، جو کہ وفاق المدارس کے صدر بھی ہیں اور کئی نایاب کتابوں کےمصنف بھی۔ مدرسے میں آٹھ سالہ درس نظامی کے علاوہ تخصص فی الفقہ , حدیث ,ادب,دراسات , شعبہ حفظ اور اسکول موجود ہیں۔ مدرسہ کراچی میں شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں واقع ہے