قدوۃالاولیاء قطب ربانی غوث زماں عارف لا مکاں

حضور قبلہ #خواجہ #غلام #حسن قدس سرہ العزیز، رحمۃاللہ علیہ نقشبندی مجددی

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں فیض روحانی قبلہ عالم خواجہ خواجگان حضرت خواجہ #محمد #خان #عالم قدس سرہ العزیز آستانہ عالیہ #باؤلی #شریف ضلع گجرات سے حاصل کیا. اور انہوں نے بالواسطہ حضرت خواجہ #محمد #ہادی #نامدار رحمتہ اللہ علیہ #نتھیال شریف سے چورہ شریف  اور بلا واسطہ خواجہ خواجگان حضرت خواجہ بابا جی #نور #محمد #چوراہی رحمۃ اللہ علیہ آستانہ عالیہ چورہ شریف سے خلافتِ روحانیت حاصل کی..یوں یہ سلسلہ سیدنا #صدیق #اکبر رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے جو کہ صوفیاء کے سردار ہیں اور جن واسطوں سے یہ سلسلہ ہوتا ہوا آپ رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے اسکی تفصیل جلد ہی منظر عام پر ہوگی انشاءاللہ

خواجہ #غلام #حسن رحمۃاللہ علیہ ایک بہت بڑے عالم دین فقیہ ِفطن عارف بااللہ تقویٰ میں مشہور و معروف اور کرامات سے بھرپور تھے علاقہ بھر میں ہندوؤں کو مسلمان کیا اور دین اسلام کی بھرپور خدمت کی..

آپکے عقیدت مندان پورے پاکستان خصوصاً ضلع سرگودھا فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بکثرت پاۓجاتے ہیں..

آپکا گھرانہ علمی لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے..

آپ رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور خلیفہ اول مفتئ ہند خواجہ #احمد #علی رحمۃ اللہ علیہ اپنے زمانے میں اپنی مثال آپ ہیں.. آپ کا بلند علمی مقام اور تقویٰ شعاری بے پناہ مقبول ہے آپکے معاصرین نے آپکی بے شمار کرامات کا ذکر کیا ہے.

آپکا فیض روحانی آج بھی عاشقین کے سینوں میں محبت #باری #تعالیٰ اور #سید #دو #عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کیے ہوۓ ہے جو کہ اولیاء کرام کی سب سے اہم کرامت ہے.

اللہ عزوجل کے یہ پر اسرار بندے ہی نظام  دنیا میں آب حیات ہیں اور انکی غیر موجودگی سے یہ نظام ہستی تباہ ہو کر رہ جاۓ. یہ اہل زمین کو امن سے روشناس کراتے ہیں اور حقیقی معنوں میں انبیاء و رسل(علیہم السلام) کے وارثین ہیں اور

سید دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی جانشین ہیں.

اللہ انکے طفیل ہماری خطاؤں سے درگزر فرمائے اور ہمیں انکا سچا پیروکار اور خادم بناۓ

سالانہ مرکزی عرس مبارک 6,7مارچ 2021

آستانہ عالیہ چک بھٹی شریف ضلع حافظ آباد

#اللھم اھدنی یا #ھادی راہنما بحقِ #خواجہ #محمد #خان #عالم قدس سرہ العزیز

خاکپاۓ خواجگان سلسلئہ نقشبند

الفقیر رضوان الرحمٰن

( عفی اللّٰه عنہ)


ذرہء خاک آستانہ عالیہ چک بھٹی شریف ضلع حافظ آباد