صارف:عدنان حبیب/تختہ مشق

پورہ معروف

پورہ معروف دراصل ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کا ایک مردم خیز علاقہ ہے، جو دریائے ٹونس کے کنارے آباد ہے ،اس گاؤں کو شیخ معروف بابا نے آباد کیا تھا۔حضرت مولانا طاہر صاحب اس گاؤں کے گوہر نایاب تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا۔قدرت نے انہیں علمی ذہانت کے ساتھ ساتھ جسمانی طورپر بہت ہی مضبوط بنایا تھا،اپنے دور کے بڑے سے بڑے پہلوانوں نے ان کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیکے ہیں۔اس کی تفصیل کے ’’حٰیات طاہر ‘‘ کا مطالعہ لازمی ہے۔۔۔۔اس گاؤں کی مٹی قدرت نے بڑی زرخیزی رکھی ہے،چنانچہ دنیا نے دیکھا کہ اسی گاؤں کے عظیم عالم دین حضرت مولانا عبدالجبار صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے علمی صلاحیت کا لوہا پورے ملک ہندوستان میں منوایا۔ جہاں پر علمائے دین اورحفاظ کرام کی ایک کثیر تعداد اپنی علمی آفاقیت سے پورے ملک کے مدارس ومکاتب اپنی خدمات انجام دی ہے۔ اس وقت بھی اس علمی گاؤں کے بہت سارے علمائے کرام ملک عظیم مدارس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ،بالخصوص ازہر ہند جامعہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند میں اس وقت حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی اسی گاؤں کے پروردہ ہیں۔نیز مفتی عبداللہ اعظمی بھی۔۔۔ان سے کچھ ہی قبل محدث مظاہرالعلوم سہارنپور حضرت مولانا زین العابدین صاحب اعظمی بھی اس علمی زمین کے چشم وچراغ تھے جو کچھ سالوں پہلے اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔۔اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔۔۔۔الغرض یہ گاؤں بہت ہی علمی گاؤں رہا ہے، اپنی تابناکی سے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئےہے۔