آن لائن اردو ڈاٹ کام کی جانب سے علیم طاہر (انڈیا) کا  انٹرویو.....

۱)..اگر کچھ اپنے اوائلِ عمری کے بارے میں بتانا مناسب سمجھے تو ـ؟؟

جواب: -والدِمحترم ارشد مینا نگری ( ھندوستان) جو اردو ہندی اور مراٹھی تینوں  زبانوں کے ممتاز و معروف شاعر ہیں ـ جن کی نگرانی و نگہداشت میں مجھ خاکسار کی پرورش ہوئی ـ بچپن سے  ہی ان کے ساتھ بے شمار مشاعروں کوی  سمّیلنوں میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا ـ اور شاعرانہ فہم و فراست بھی رفتہ رفتہ خوشگوار تبدیلیوں سے ہمکنار ہوتی رہی ـ چونکہ والدِ محترم درس وتدریس کی فیلڈ میں ھیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائض رہے اس لیے تعلیم  کی اہمیت و افادیت  ابتداء ہی سے ذہن میں تحریک پا کر مشن کے روپ میں رچ بس چکی تھی ـ جس کے بہتر نتائج بر آمد ہوئے ـ  

تعلیمی لیاقت....ایم اے اردو / فارسی/ ایم اے تاریخ / ایم اے ان ایجوکیشن  / بی ایڈ اردو تاریخ  / ایم ایس سی آئی ٹی / ڈی ٹی پی / جرنلزم / پی ایچ ڈی جاری ـ ھیڈ  آف اردو    ڈپارٹمنٹ / ھندی ڈپارٹمنٹ /  انگریزی ڈپارٹمنٹ اینڈ لینگوویج  سوپر وائزر ـ آف انجمن  خیرالاسلام ہائی اسکول دابھول  ـ رتناگیری ـ

۲)...آپ کا نام و قلمی نام؟ نیز اس نام کو رکھنے کی کوئی خاص وجہ ـ   

جواب:- نام ــــ علیم الدین...

قلمی نام ---- علیم طاہر ـ

           اس قلمی  نام کے رکھنے کی خاص وجہ یہ بھی رہی ہے  کہ  طاہر یعنی پاک جو طہارت سے مربوط ہے ـ علیم یعنی علم والا ـ پاک علم والا ـ یعنی میرے نزدیک رہنمائی کرنے والا علم ـ شاعر بھی شعور سے منسلک ہوتا ہے ـ اس لیے میں بھی  اپنی شاعری سے مختلف  خوشگوار پیغامات سے انسانی خدمات انجام دینے کی بساط بھر کاوش کرتا رہتا ہوں ـ  میرے نام کے اثرات میری شاعری کے پیغا ما ت  سے عیاں ہیں  ـ

۳).....آپ نے کب لکھنا شروع کیا؟ نیز پہلی تحریرکیا تھی ـ اور آپ کی پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ـ

جواب: --- سن ۸۰ ۱۹ سے لکھنا شروع ہو چکا تھا ـ مگر تین سالوں تک یہ عمل چپکے چپکے جاری رہا ـ ۱۹۸۳ میں باقاعدہ میرے افسانے مالیگاؤں( انڈیا ) شہر کے" ھاشمی آواز " میں شائع ہوئے ـ اسی دوران" بیباک" اخبار میں میری غزلیں شائع ہونے لگی ـ ایڈیٹر ہارون بی اے صاحب نے مجھے نمایاں مقام دیتے ہوئے میری کئی غزلیں شائع کیں ـ بعد ازاں"انقلاب" " اردو ٹائمز " ممبئی  (انڈیا) ...میں بھی اشاعتِ کلام و مضامین جاری رہیں ـ

                                   

۴).....آپ کی کوئی تصنیف؟  برکی کتب ویب سائٹ ـ بلاک وغیرہ ـ

جواب:---  میری اب تک کئی تصانیف شائع ہو چکی ہے ـ

دنیا مسافر راستے....منظر پس منظر.....سُر سنگم سنگیت ۔۔۔۔شاعری، موسیقی،نغمگی ۔۔...کتابوں کے علاوہ ....

برقی کتابیں......کرچی کرچی خواب....(.غزلوں پر مشتمل مجموعہ) ...اگلا موسم..(غزلیا ت  پر مشتمل) ..تجھ بن کوئی رنگ نہیں (.پنچ بھجی پر مشتمل مجموعہ )..اداسی مسکرانے لگ گئی ہے.(.غزلوں پر مشتمل مجموعہ)......ابّا ابّا آج ہے سنڈے.....(ادبِ اطفال)...  گلدستے کے پھول ( ہائیکو پر مشتمل مجموعہ) درجنوں کتابیں ۔ وکیپیڈیا پر بھی موجود ہیں ۔

ایک   انٹر نیشنل ادبی میگزین"  احساس" جو اب " آفتابِ احساس" کے نام سے میری ادارت میں جاری و ساری ہے ـ

میرے گیتوں کے فن  پر دو کتابیں تحریر کی جا چکی ہے ـ

گیتوں کا شہزادہ علیم طاہر....مصنف...ڈاکٹر سیفی سرونجی ـ

اور

علیم طاہر کے گیت کا نیا منظر نامہ ـ  مصنف...ڈاکٹر مناظر عاشق ہر گانوی ـ

مزید درجن بھر کتابیں زیر ِ ترتیب بھی ہیں ـ اشاعت کا  کام جاری ہے ـ ویب سائٹ، بلاک  وغیرہ بھی زیر ِ غور ہے

۵)...............ان اساتذہ کا نام جن سے آپ اصلاح لیتے ہوں ـ

  محترم ارشد مینا نگری  میرے استاد ہیں ـ وقار جعفری صاحب  سے بھی پہلے  ابتدائی چند غزلوں پر اصلاح لی تھی ـ مگر باقاعدہ ارشد مینا نگری سے مکمل تربیت حاصل ہوئی

  ۶ ).... ..آپ کو لکھنے کے لیے کون سا وقت،  کون سی جگہ پسند ہے،اور کیوں؟

جواب:-- لکھنے کے لیے مجھے کوئی بھی جگہ نا پسند نہیں ـشور وغل میں بھی اگر آمد طاری ہو جائے تو شاعری ہونے لگتی ہے ـ  مگر خاص طور پرنصف شب کے بعد اکثر آمد کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے ـ کیونکہ پرسکون ماحول اس کا اہم سبب ہے ـ   اور عالم ِ تنہائی میں بھی یہ سلسلہ دراز ہو جاتا ہے

۷ ـ)....  ..کون سی تحریر لکھنا چاہتے ہیں ـ۸).. لیکن ابھی تک لکھ نہیں

پا ئے؟

جواب:--- سوانح عمری / خود نوشت  ـ جو لکھنی باقی ہے ـ اور جلد ہی سلسلہ وار قلمبند کی جائے گی ـ

۹).....آپ ماحول بنا کر سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں یا شاعری کی طرح خیالات کی آمد رہتی ہے ـ

جواب:------ مجھے ذہنی  ماحول  بنانے میں چند لمحے درکار ہوتے ہیں ـ اکثر و بیشتر آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے ـ آورد کی شاعری کم کم ہی ہوتی ہے ـ اکثر خیالات کی آمد موسلادھار بارش کی مانند ہوتی ہیں ـ جسے قلمبند کرنے کے بعد میں خود بھی متعجب ہو جاتا ہوں ـ کہ یہ مجھ نا چیز کے ذریعے وجود میں آ نے والی شاعری ہے ـ واہ ـ

۱۰)..... کیا شاعری کے لیے محبت یا غم کا ہونا ضروری ہے ؟ نیز کیا آپ نے کبھی محبت کی ہے؟

جواب:--- شاعری کے لیے حساّ س ہونا لازمی ہے ـ حساسیت کی بدولت محبت اور غم کے علاوہ بھی بے شمار احساسات ِ حیات کا شعور خود بخود آجاتا ہے ـ انسان فطری طور پر  محبت کرنے والا بندہ ہے ـ

میں نے بھی  محبّت کی ہے ـ اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ـ بلکہ تا عمر جاری رہنے کی توقع ہے ـ

۱۱).... کوئی ایسی کتاب جو آپ چاہتے ہوں کہ سب کو پڑھنی چاہئے؟

جواب:--- قرآنِ پاک  ـ جو سب کو سمجھ کر پڑھنا چاہیئے ـ

۱۲)......اپنے کلام میں سے کوئی اپنا پسندیدہ کلام ( کوئی شعر، نظم یاغزل) جو آن لائن اردو کے قارئین کی بصارتوں کی نذر کرنا چاہیں ـ

جواب.....

     (نظم)

...(محبّت میرے دل میں تُو )...علیم طاہر

محبّت ہر وعدے کا پاس

محبّت  جینے کی  ہر آس

محبّت پھولوں کی بُو باس

محبّت دھڑکن کا احساس

محبّت  عاشق  کے  آنسو

           محبّت میرے دل میں تُو

محبّت فطرت کی ہے ریت

محبّت   جذبوں   کا  سنگیت

محبّت   ہر  ہستی  کی  میت

محبّت خود میں  رکھے جیت

محبّت   دل   کا   ہر   پہلو

             محبّت  میرے  دل  میں  تُو

محبّت مستی  کے    موسم

محبّت  ہر  دل   کا   عالم

محبّت   میّت   پر    ما تم

محبّت  سے  زندہ  ہے ہم

محبّت  نفرت    پر    قا بُو

              محبّت  میرے  دل  میں تُو

محبّت  روحوں   کی   آواز

محبّت  ان  دیکھا  ہر  ساز

محبّت      البیلا    ا ندا  ز

محبّت  دل  کے  اندر  راز

محبّت  ظلمت   میں    جُگنو

            محبّت  میرے  دل  میں  تُو

محبّت    چندا    کی    تنو یر

محبّت      کشمیر ی      تاثیر

محبّت   اردو    غالب    میر  

محبّت   باغوں    کی    تو قیر

محبّت   ہی     پیہو      پیہو

               محبّت  میرے  دل   میں  تُو

محبّت  آنکھوں  میں   رکھوّ

محبّت سانسوں  میں   ر کھوّ

محبّت  باتوں    میں   رکھوّ

محبّت  ہاتھوں  میں   رکھوّ

محبّت   ہے  جیسے   جا دو

            محبّت  میرے دل  میں تُو

محبّت  نغمہ،   گیت ،  غزل

محبّت جھرنا، رنگ،   کنول

محبّت   وعدہ   او ر    عمل

محبّت   طاہر    تا ج   محل

محبّت  میں  دیکھوں ہر  سُو

               محبّت  میرے  دل  میں تُو

وغیرہ کئی کلام کا .............مطالعہ کیا جا سکتا ہے ـ

۱۳)....کن شعرا یسے متاثر ہیں؟  نئے اور پرانے آپ کے پسندیدہ شاعر کون سے ہیں،؟

علامہ اقبال، غالب،  ارشد مینا نگری،   احمد ندیم قاسمی،  احمد فراز،  قتیل شفائی، راحت اندوری،  بشیر بدر،  پروین شاکر،  شکیب جلالی، ناصر کاظمی، ولی ،میر، درد، آتش،  مومن،  شاد ، حسرت،  فراق، اصغر،  جگر، یگانہ، فیض،  خلیل الر حٰمن اعظمی،  انیس،  دبیر،  حالی، جوش، نظیر اکبرآبادی، محمد حسین آزاد،  اکبر الہ آبادی،  نظم طباطبائی،  سرور  جہاں آبادی،  چکبست،  مخدوم،  اختر الا یمان،  میرا جی،  سردار جعفری  ، مجاز لکھنوی،  جاں نثار اختر، وجہی، گلزار ، مظفّر حنفی،   نسیم  ، مرزا شوق، ابنِ صفی،  گلزار، ڈاکٹر مناظر عاشق ہر گانوی،نذیر فتح پوری،     ڈاکٹرمحبوب راہی،  ڈاکٹر سیفی سرونجی،  ظفر گورکھپوری، کیفی اعظمی ،  ساحر لدھیانوی،  علی سردار جعفری،   زبیر رضوی، والی عاصی،   منور رانا ، افتخار امام،  جون ایلیاء ،  تنویر غازی، متین شہزاد،   وغیرہ....

۱۴)......نئے لکھنے والوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے ـ

جواب:---  مطالعہ کی عادت ڈالیے ـ  سچّائی کا دامن تھامے رکھیئے ـ ہمیشہ اپنی تخلیقات کے ذریعے مفید پیغامات دیجئے ـ ہر نئے لکھنے والے کو میرا یہ بھی پیغام پہنچنا چاہیئے کہ ہمیشہ کچھ نیا کیجئے ـ لکیر کے فقیر نہ بنیے  ـ نہ ہی چننے اور چگنے کو اپنایئے بلکہ اپنا الگ تھلگ منفرد  مقام  بنایئے ـ جو صرف اپنی کاوشو ں  اور اپنی محنتوں سے ہی ممکن ہے ـ

۱۵ )......کسی ادبی گروہ سے وابستگی؟ اردو ادب کہ ترویج و ترقّی کے لیے جو کا م ہو رہا ہے کیا آپ اس سے مطمئن ہیں؟

جواب:--- کسی ادبی گروہ سے تو وابستگی نہ تھی مگر امسال بیسٹ اردو پوئٹری سے وابستگی ہے اور  بھائی توصیف ترنل کی رہنمائی میں یہ ادبی عالمی گروپ منفرد اردو زبان کی  سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ـ مسّرت کی بات یہ ہے کہ میں اس فعال  گروپ کا اِ مسا ل نائب صدر بھی منتخب کیا گیا ہوں ـ اردو ادب کی ترویج و ترقی کے لیے جو کام ہو رہے ہیں ان سے مطمئن ہوں ـ کیونکہ اکیسویں صدی جو ڈیجیٹل صدی کہلاتی ہے اس صدی میں ہماری اردو زبان بھی ڈیجیٹل ہو کر اپنی شان و شوکت کے ساتھ اپنی شاہراہوں کے ذریعے منزل ِ مقصود کی جانب رواں دواں ہیں ـ یہ ایک اچھا شگون ہے ـ  اس مشاہدے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے  مزید خوشگوار اور بہتر توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں ـ

۱۶)...آن لائن اردو ڈاٹ کام اردو ادب کے لیے جو کام کر رہی ہے آپ کی نظر میں کیسا ہے؟

جواب:---  آن لائن اردو ڈاٹ کام کے بانی محترم  بھائی عثمان عاطش صا حب  بہت عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں  ـ اس کے ذریعے اردو دنیا کے شعرائے کرام، مصنفین ، اور دیگر فنکارانِ اردو زبان نہ صرف متعارف ہو رہے ہیں بلکہ ان کی تخلیقات ہر خاص و عام تک رسائی بھی حاصل کر رہی ہیں اور داد و تحسین کی مستحق بھی قرار پارہی ہیں  ـ

اس لیے میری نظر میں آن لائن اردو ڈاٹ کام بے پنا ہ ،  بھر پور ، مبارکباد  کی مستحق ہے ـ میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ـ اور دعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ سلامت رہیں اور اسی تیز  رفتار ی سے  ترقّی کی راہ پر  گامزن بھی رہے ـ آمین ـ

                    علیم طاہر  ( انڈیا)

By...Aleem Tahir .(India.)