آج اردو دنیا کے اکثر افراد اردو کو نستعلیق میں دیکھ اور پڑھنا چاہتے ہیں۔ اسی خواہش نے کئی ویب پروگرامرز کو انٹرنیٹ پر اردو اور پھر نستعلیقی اردو کی ترویج کے جانب متوجہ کیا۔ متعدد فونٹ ساز احباب نے اپنے نمونے پیش کیے اور اس طرح ایک طویل اور مسلسل محنت اور جانفشانی کے بعد آج ہم انٹرنیٹ پر اردو کے ساتھ نستعلیقی اردو بھی دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔

اب اگلا مرحلہ درپیش ہے، ہم اردو اور نستعلیق اردو موبائل فونز میں دیکھ اور پڑھ سکیں۔ اس مرحلہ کا پہلا حصہ تو تقریبا مکمل ہوگیا ہے، یعنی اکثر موبائل بنانے والی کمپنیاں جس میں سونی اور سیمسنگ سرفہرست ہیں، اردو زبان کو اپنے موبائلز میں شامل کرچکی ہیں، تاہم یہ ترجمہ نامکمل اور اغلاط سے خالی نہیں ہے۔