مفتی عبداللہ بن زبیر ایک معروف عالم دین ، اور دنیاوی تعلیم سے بہرہ ور ایک سوشل ورکر ہیں ۔ وہ ایک جامعہ ، دو سکول ، ٹرسٹ اور “ منصوبہ “ نام کی ایک کمپنی بھی چلا رہے ہیں جس میں وہ مختلف سروسز دے رہے ہیں ۔ پیشہ کے اعتبار سے کاروباری ہیں اور مختلف آن لائن پورٹلز پہ اپنا بزنس کر رہے ہیں ۔ اپنی فکری نشستوں میں ان کا موضوع “ کاروبار “ ہے وہ اس عنوان سے سوشل میڈیا پر ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ ان کے معاشی مضامین مختلف اخبارات اور میگزینز کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔ ان کی نظر میں دنیا میں ترقی تبھی ممکن ہے جب سبھی کاروبار کریں ۔ وہ ملازمت اور کاروبار میں موازنہ کرنے کے ماہر ہیں ۔فیس بک پہ ان کے سینکڑوں مضامین موجود ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 ہزار سے بھی متجاوز ہے ۔