تہ دل سے آپ کو آداب کہتا ہوں!

میرا نام مزمل ہے۔ میں ویکی میڈیا العام، اردو، انگریزی اور ہندی ویکی پیڈیا پر اکثر کام کرتا رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں دیگر ویکی پیڈیا سے جُڑے منصوبہ جات کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہوں اور مختلف دیگر لسانی برادریوں کو تقویت پہونچانے کے لیے کوشاں ہوں۔ غالبًا بھارت میں سب سے پہلی اردو ویکی پیڈیا ورکشاب کا میں حصہ رہا ہوں۔ ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کے لیے کئی بلاگ لکھ چکا ہوں یا لکھنے جا رہا ہوں مگر ان میں بھی اولین بلاگ میں نے اردو ویکی پیڈیا کے لیے لکھا ہے۔ 2014 میں بنگلور میں ویکی میڈیا فاؤنڈیشن سے راست مشاورت کا میں حصہ رہا ہوں۔

اردو ویکی پیڈیا پر میرے تخلیق کردہ مضامین اس فہارس کے صفحے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تاہم میں نے سدھار اور رکھ رکھاؤ کا کام اس کے علاوہ بھی کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایک عرصے سے یہ فہرستیں اپڈیٹ نہیں کی گئی ہیں۔ لہٰذا تخلیق کردہ مضامین کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

سوشیل سائنس ریسرچ نیٹ ورک پر تذکرہ ترمیم

کِرِس فینگ شوئی نے ایک گوگل فیکلٹی ریسرچ ایوارڈ حاصل کیا جس سے اس منصوبے کو مدد ملی۔...ہم ان ماہرین کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے سوالنامے کو مختلف علاقوں کے لیے ترجمہ کیا...سید مزمل الدین...

سوشیل سائنس ریسرچ نیٹ کے تحقیقی مقالے (پی ڈی ایف) کا صفحہ نمبر 2، مئی 2016ء

انگریزی ویکی پیڈیا کے سائن پوسٹ میں تذکرہ ترمیم

  • انٹرنیٹ کی آزادی کے بارے میں مزمل کا کہنا ہے: حالانکہ میں اس کا پرزور حامی ہوں، اسے میں نے کم تر ترجیح دی ہے کیونکہ اس سے منسلک کئی سیاسی محرکات ہیں جو ویکیپیڈیا کے مقاصد ہی کے پورا کرنے کو کچھ جغرافیائی علاقوں میں مشکل بنادیں گی۔
  • ادائیگیوں پر مبنی مضمون نگاری کے بارے میں مزمل کا کہنا ہے: ہمیں ادائیگیوں پر مبنی مضمون نگاری کو، بالخصوص تشہیر یا کسی ایجنڈے کے فروغ سے جڑے معاملوں کو روکنا چاہیے۔

بحوالہ سائن پوسٹ، 13 مئی 2015

ویکی زائن میں تذکرہ ترمیم

  • [مشاہیر کی دستخطیں] -

کرشبل (رسالہ) خبر دیتا ہے کہ (فی الواقع نہیں) ویکیپیڈیا مشاہیر سے جڑے مضامین میں ان کی دستخطیں شامل کر رہا ہے۔ ایک اور متعلقہ واقعے میں صارف:Hindustanilanguage نے ویکیمیڈیا کامنس پر 300 کے قریب آٹوگراف وسط اگست میں اپلوڈ کیا ہے۔

بحوالہ 2011-09-16 کا آن لائن ویکی زائن شمارہ

اخبار "ڈان" میں تذکرہ ترمیم

... مزمل نے... بھی اپنے مضمون میں اردو میں مستعمل ترک الفاظ کا حوالہ دیا ہے۔...

--بحوالہ اخبار "ڈان"

"نیو ورلڈ انسائیکلوپیڈیا" میں بھارت کے سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی پر میرے تبصرے کا حوالہ ترمیم

"ان کا اہم ترین طرہ امتیاز" مزمل الدین کے مطابق "یہ تھا کہ حکومت نے جمہوریت میں عوامی اعتماد بحال کیا۔"

--بحوالہ "نیو ورلڈ انسائیکلوپیڈیا"

سیول سروسس کی تیاری کا مواد فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ میں میرے ایک مکمل مضمون کی اشاعت ترمیم

واضح رہے کہ اس اشاعت سے میں بالکل ناآشنا تھا۔ میں نے اپنے مضمون کو دراصل اس ویب سائٹ پر چھپوایا تھا۔

جرمنی سے شائع ہونے والے جریدے "جدید ادب" میں تبصرہ ترمیم

انتظامی شماریات ترمیم

انتظامی شماریات
اقدام شمار
ترامیم 25899
ترامیم + حذف کردہ 26361
حذف کردہ صفحات 695
بحال کردہ صفحات 20
محفوظ کردہ صفحات 59
غیر محفوظ کردہ صفحات 5
اصلاح کردہ صفحات 2
ممنوع کردہ صارفین 33
باز ممنوع کردہ صارفین 2
تبدیل کردہ حقوق صارف 12
تخلیق کردہ کھاتے 1