نقشے اور بناوٹ کی تفصیلات ترمیم

بھارت کے ضابطۂ پرچم کی رو سے بھارتی پرچم 2/3 کا تناسب رکھتا ہے (جس سے پرچم کی لمبائی چوڑائی سے 1.5 گنا زیادہ ہے)۔ سبھی رنگ کی پٹیاں (زعفرانی، سفید اور سبز) لمبائی اور چوڑائی میں مساوی ہونا چاہیے۔ اشوک چکر کا ناپ ضابطۂ پرچم میں مذکور نہیں ہے، تاہم اس چوبیس خانے ہیں جن کے درمیان جگہ مساوی حد تک پھیلی ہئ ہے۔ [1] "IS1: Manufacturing standards for the Indian Flag" (اًئی ایس 1: بھارتی پرچم کی تیاری کے معیارات) کی شِق 4.3.1 میں ایک چارٹ موجود ہے جس میں اشوک چکر کے ناپ کو قومی پرچم کے نو مختلف ناپوں کے تحت بیان کیا گیا ہے۔[2] ضابطہ پرچم اور اًئی ایس 1 دونوں کے مطابق اشوک چکر کو پرچم کی دونوں جانب گہرے نیلے رنگ میں ہونا چاہیے۔[2][1]

بھارت کے پرچم کا ناپ
پرچم کا ناپ[3] لمبائی اور چوڑائی (ملی میٹر) اشوک چکر کا ناپ (ملی میٹر)[2]
1 6300 × 4200 1295
2 3600 × 2400 740
3 2700 × 1800 555
4 1800 × 1200 370
5 1350 × 900 280
6 900 × 600 185
7 450 × 300 90[4]
8 225 × 150 40
9 150 × 100 25[4]

رنگ اور ان کی تفصیلات ترمیم

ذیل میں قومی پرچم میں شامل سبھی رنگوں کی گہرائی بتائی گئی ہے، سوائے نیلے گہرے رنگ کے جو کہ "اًئی ایس 1: بھارتی پرچم کی تیاری کے معیارات" سے ماخوذ ہے جیساکہ 1931ء سی آئی ای رنگوں کی تفصیلات میں مستعمل ہے۔ [2] گہرے نیلے رنگ کو معیار:1803-1973 کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔


Materials 3.1.2.2: Colours[2]
رنگ X (ایکس) Y (وائی) Z (زیڈ) روشنی
سفید 0.313 0.319 0.368 72.6
بھارتی زعفران 0.538 0.360 0.102 21.5
بھارتی سبز 0.288 0.395 0.317 8.9

یاد رکھیے کہ اوپر دی گئی اقدار سی آئی ای رنگوں کی جگہ (CIE 1931 color space) سے مطابقت رکھتی ہیں۔

  1. ^ ا ب
  2. ^ ا ب پ ت ٹ Bureau of Indian Standards (1968)۔ "IS 1 : 1968 Specification for the national flag of India (cotton khadi)"۔ Government of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2012 >
  3. "Flag Code of India"۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 25 January 2006۔ 10 جنوری 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2006 
  4. ^ ا ب Bureau of Indian Standards (1979)۔ "IS 1 : 1968 Specification for the national flag of India (cotton khadi), Amendment 2"۔ Government of India