اسماعیل سلطان ترمیم

یہ صفحہ ابھی زیر تکمیل ھے۔

شکریہ


جنگلوں کا دستور - زہرہ نگاہ ترمیم

سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے

سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے، تو وہ حملہ نہیں کرتا

سنا ہے جب کسی ندی کے پانی میں، بئے کے گھونسلے کا گندمی سایہ لرزتا ہے

تو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسی مان لیتی ہیں

ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں

تو مینا اپنےگھر کو بھول کر

کوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے

سنا ہے گھونسلے سے جب کوئی بچہ گرے تو

سارا جنگل جاگ جاتا ہے

ندی میں باڑ آجائے، کوئی پل ٹوٹ جائے تو کسی لکڑی کے تختے پر

گلہری، سانپ، چیتا اور بکری ساتھ ہوتے ہیں

خداوندا، جلیل و معتبر، دانا و بینا، منصف و اکبر

ہمارے شہر میں اب

جنگلوں کا ہی کوئی دستور نافذ کر