محمد علم اللہ دہلی میں مقیم صحافی ہیں۔15 فروری 1989 کو رانچی (جھارکھنڈ)سے 14 کیلو میٹر دور اٹکی نامی قصبہ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح میں حاصل کی ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے تاریخ و ثقافت سے گریجویشن کیا ۔ اسی موضوع سے ایم اے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی ایم اے ان ماس کمیونیکیشن کیا ،دہلی کے متعدد اخبارات و رسائل و جرائد میں اپنی خدمات طالب علمی کے زمانہ سے ہی دینی شروع کی اور بہت جلد دہلی کی اردو صحافت پر چھا گئے ۔ دوردرشن ،زی سلام ،ای ٹی وی اردو کے لئے کئی اسکرپٹ لکھے جن میں بطور خاص دور درشن کے لئے“دہلی کی سیر،“ڈاک“،“ زرینہ آپا“شامل ہے ۔کئی ٹیلی اور ڈاکیومنٹری فلمیں بھی بنائیں جن میں “ٹیرر ایرر“نامی فلم کو کافی مقبولیت ملی ۔ یہ فلم عامر نامی ایک لڑکے کی زندگی پر مشتمل ہے ۔ جو 14 سال اسیری کی زندگی گذار کر باہر آتا ہے ،جب عدالت عالیہ اسے معصوم قرار دیکت رہا کرنے کا حکم دیتی ہے ۔