ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ہیں۔ وہ جامعہ آکسفرڈ برطانیہسے کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی ہیں۔ 2003ء سے 2013ء تک تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ رہے۔ 2013ء سے تاحال پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ہیں۔

تعلیم ترمیم

فیڈرل بوائز سکینڈری سکول نمبر 6 اسلام آباد سے میٹرک کیا۔ اسلام آباد کالج فاربوائز سے ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) کا امتحان پاس کیا۔ قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنسز کے بعد جامعہ آکسفرڈ برطانیہسے کمپیوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی کی۔

خدمات ترمیم

1990ء میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دی۔ 1990ء میں پاکستان عوامی تحریک کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ 1993ء کے اوائل میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشیر مقرر ہوئے۔ مختلف اوقات میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد، تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن کے ناظم رہے۔

برطانیہ قیام کے دوران تحریک منہاج القرآن برطانیہ کی سپریم کونسل کے رکن، اور بعد میں برطانیہ کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے الأمين العام کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔

2003ء سے 2013ء تک تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ رہے، اسی دوران کچھ عرصہ کے لیے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل بھی رہے۔ بطور ناظم اعلیٰ ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری نے انہیں نشان منہاج ایوارڈ سے نوازا۔