فائل:NAH.jpg

نعیم احمد خان، تعلق نوشہرہ/خوشاب/پنجاب، پاکستان سے اور اپریل 2012ء سے دنیائے اردو کے اس عظیم شاہکار سے وابستہ ہوں۔ اس ناچیز کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی تھی کہ اپنی ناقص معلومات کو دوسروں تک پہنچا سکوں اور عالمی لنکس کو اس خواہش کی تکمیل کا بہترین ذریعہ پایا۔ اِس عظیم ترین منصوبے سے اُردو بولنے والے طبقے کی بے اعتنائی لہو کے آنسو رلاتی ہے لیکن ساتھ ساتھ نیا عزم و حوصلہ بھی دیتی ہے کہ اردو کا دامن بالکل خالی نہیں، چند ہی سہی لیکن دیوانے ابھی باقی ہیں جن میں ایک یہ ناچیز بھی ہے۔ دیوانگی کا دورہ کبھی بہت طویل ہو جاتا ہے تو مہینوں چلتا رہتا ہے لیکن جوش ٹھنڈا پڑ جائے تو دوبارہ آنے میں بھی عرصہ لگ جاتا ہے۔ اب ایک مرتبہ عالمی لنکس کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اِس مرتبہ یہ سلسلہ طویل رہے گا۔ یارانِ وکی سے استقامت کی دعا کی درخواست ہے۔