Nohrik
کمپیوٹر کا اردو اگر ترجمہ کیا جائے تو ""حساب کار" ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کو عربی میں كمبيوتر اور حاسوب کہا جاتا ہے ، فارسی میں کامپیوتر اور رایانہ، جب کہ فرانسیسی میں Ordinateur، انگریزی میں computer، اور سونسکا میں Dator کہا جاتاہے۔ یہ ایسی مشین ہے جو حساب لگائے؛ شمار کرے؛ تخمینہ کرے؛ گنتی کرے؛ کیلکولیٹر عام بول چال اور تحریر میں اسے کمپیوٹر ہی لکھا اور بولا جاتاہے کمپیوٹر کی تعریف کچہ اسطرح کی جاتی ہے کہ کمپیوٹر؛ کمپیوٹر:ایک برقیاتی آلہ جو حساب کے سوال اور پیچیدہ شماریاتی مسئلے، مقررہ اور پروگرامی ہدایات کے مطابق آسانی سے حل کر لیتا ہے، پھر ان حسابات کے نتائج یا تو ظاہر کر دیتا یا اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے کمپیوٹر یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب کمپیوٹ کرنا یا حساب کرنا ہوتا ہے۔ ماضی میں اس لفظ کو حسابگر (انگریزی: Calculator) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا آج کی زندگی میں کمپیوٹر کی حیثیت عمومی مقاصد میں استعمال ہونے والے ایک ایسے پرزہ (tool) کی ہے جو بنیادی طور پر ایک خرد عملیہ (microprocessor) پر انحصار کرتا ہے۔ یہاں عمومی مقاصد سے مراد کمپیوٹر کے شعبہ زندگی کے مختلف آلات میں استعمال سے ہے، کیونکہ آج کمپیوٹر نہ صرف ایک ذاتی کمپیوٹر (PC) میں بلکہگھریلو بجلی کے آلات اور صنعتی اور دفتری مقامات سمیت ہر جگہ پائے جانے والے آلات میں کسی نہ کسی طور پر موجود ہوتا ہے