صالح علیہ السلام ایک نبی کا نام ہے جن کا قرآن مجید اور بائبل کے عہدنامہ قدیم میں ذکر آیا ہے۔ یہ قومِ ثمود کی طرف مبعوث کیے گئے۔

صالح علیہ السلام
Saleh, prophet (calligraphic, transparent background).png
صالح مع علیہ السلام اسلامی خطاطی نام
وجہ وفاتطبعی
قبرمکہ مکرمہ
والدعبیر بن سیّاف
علاقۂ بعثتمدائن صالح
شمار6 (چھٹے)
آسمانی کتابوں میں ذکرسلح (بائبل)
پیشرو نبیہود علیہ السلام
جانشین نبیابراہیم علیہ السلام

خاندان و نسبترميم

اپ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کی نسل میں سے ہیں اپ کا سلسلۂ نسب کچھ یوں ہے:-

صالح بن عبیر بن سیّاف بن ماشیح بن عبید بن خاضر بن ثمود بن عرم بن سام بن نوح ہے۔

اس سے یہ معلوم پڑتا ہے کہ اپ نوح علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔

واقعہترميم

آج سے کم سے کم چار ہزار سال پہلے حجاز مقدس اور تبوک کے درمیان حجر نامی جگہ میں ایک قوم قوم ثمود آباد تھی یہ جگہ اج کل مدائن صالح کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ایک پہاڑی علاقۂ ہے۔ اس قوم نے بہت ترقی کی ان کی ترقی کی وجہ یہ تھی کہ یہ لوگ پہاڑوں میں گھر بنا کر رہتے تھے جس کی وجہ سے دشمن کبھی ان سے جیت نہ پاتے۔