صدرالدین قونوی
فارسی صوفی فلسفی (1207ء تا 1274ء)
صدرالدین قونوی (1207-1274 عیسوی / 605-673 ہجری) ابن العربی کے براہ راست شاگرد ، ایک فارسی فلسفی اور صوفیانہ فلسفہ کے سب سے زیادہ متاثر کن مفکر تھے ۔ وہ نہ صرف ابن العربی کے نامزد جانشین تھے ، جنھوں نے اپنی تعلیم و تحریر میں یقین کے ساتھ اپنے ورثے کو مستحکم کیا بلکہ آپ ایک عظیم روحانی پیشوا تھے ، جس کے بہت سے انکشافات اور روحانی تجربات ان کے طلبہ اور ان کے اپنے جریدے میں ظاہر ہیں کہ وہ شعور کے اعلی ترین درجے پر فائز تھے۔ عین اسی وقت آپ خارجی علوم کے ماہر اور اپنے دور کے حدیث کے سب سے ممتاز استاد تھے۔ آپ ابن سینا پر مبصر اورمشہور ماہر فلکیات ناصر الدین الطوسی کے مساوی فلسفہ اور سائنس پر عبور رکھتے تھے۔ عظیم اکبرین جامی نے آپ کے بارے میں کہا تھا کہ: "اس شخص نے تمام ظاہری و باطنی اور شعوری و لا شعوری علوم کو اکٹھا کر دیا ہے"۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Towards a Biography of Sadr al-dīn al-Qūnawī"۔ The Muhyiddin Ibn 'Arabi Society۔ Ibn 'Arabi Society۔ اخذ شدہ بتاریخ April 29, 2020