ضِلع وِہاڑى پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر وہاڑی ہے۔ مشہور شہروں میں وہاڑی، بورے والا اور میلسی شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 20,90,416 تھا۔ ضلع وہاڑی میں عمومی طور پر اردو، پنجابی بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 4364 مربع کلومیٹر ہے۔

ضلع وہاڑی
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت وہاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ملتان ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 30°02′31″N 72°21′10″E / 30.04194°N 72.35278°E / 30.04194; 72.35278   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 4364 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 10344547  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تحصیلیں

ضلع وہاڑی کو انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے[2]۔ جو درج ذیل ہیں۔

اس کے علاوہ تین سب تحصیلیں بھی موجود ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں* گگو* کرم پور* جلہ جیم ضلع وہاڑی1 جولائی 1976ء کو ضلع ملتان کی تین تحصیلوں(وہاڑی، میلسی، بورے والہ) کو یکجا کرکے ضلع وہاڑی بنادیا گیا جس کا صدر مقام وہاڑی شہر ہے۔ وہاڑی کا مطلب "سیلابی پانی کی گزرگاہ کی وجہ سے آبادی" ہے۔ ضلع وہاڑی دریائے ستلج کے دائیں کنارے پر واقع ہے ضلع کی کی جنوبی سرحد کے ساتھ ساتھ د رہائے ستلج بہتا ہے۔

زبان

 
پنجابی کے لہجے

ضلع وہاڑی میں اردو اور پنجابی بڑی زبانیں ہیں۔ اسکولوں اور دفاتر میں زیادہ تر اردو اور انگریـزی رائج ہے 1998ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع وہاڑی کی 94 فیصد آبادی پنجابی بولنے والوں کی ہے ان 94% میں سے 83 % ماجھی لہجہ بولنے والوں کی ہے ضلع وہاڑی کے تقریبا تمام حصوں میں پنجابی بولی جاتی ہے۔ سرائیکی یا ملتانی لہجے کی پنجابی تحصیل میلسی کے کچھ حصوں میں بولی جاتی ہے ضلع کی کل آبادی کا 11 فیصد پنجابی کا لہجہ سرائیکی بولتے ہیں جبکہ باقی 6 % دیگر زبانیں(پشتو وغیرہ) بولتے ہیں اردو قومی زبان کے طور پر ہر جگہ بولی اور سمجھی جاتی ہے جبکہ انگریزی پڑھے لکھے طبقے میں مقبول ہے۔

جغرافیہ

ضلع وہاڑی 29°36′N 71°44′E / 29.600°N 71.733°E / 29.600; 71.733 اور 30°22′N 72°53′E / 30.367°N 72.883°E / 30.367; 72.883کے درمیان واقع ہے۔ اس کے جنوبی طرف ضلع بہاولنگر اور ضلع بہاولپور مشرقی طرف ضلع پاکپتن مغربی جانب ضلع لودھراں اور ضلع خانیوال اور شمالی طرف ضلع ساہیوال اور خانیوال واقع ہیں۔ ضلع وہاڑی کا کل رقبہ 4364 مربع کلومیٹر(1685مربع میل) ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 93 کلومیٹر(58میل) اور چوڑائی 47 کلومیٹر(29میل) ہے۔ ضلع وہاڑی کا زیادہ تر علاقہ میدانی اور زرخیز زمین پر مشتمل ہے اس کی زمین کپاس، گندم اور دیگر زرعی اجناس کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ ضلع وہاڑی نیلی بار علاقے میں ہے جو د رہائے ستلج اور دریائے راوی کے درمیان کا علاقہ ہے۔ ضلع وہاڑی کی زرخیز زمین دریائے چناب اور راوی کے پانی سے سیراب کی جاتی ہے۔ ضلع وپاڑی میں وسیع اور اچھا نہری نظام موجود ہے اس میں دو بڑی نہریں ہیں پاکپتن کینال اور میلسی کینال(سدھنائی میلسی لنک کینال). ضلعے میں تمام چھوٹی بڑی نہروں کی تعداد 19 ہے جن کی کل لمبائی 1380 کلومیٹر ہے۔

نُلّہ

دریائے بیاس کا مقامی نام وِیاہ بھی ہے دریائے بیاس کی پرانی گزرگاہ ضلع وہاڑی میں ہی واقع ہے جسے سک بیاس کا نام دیا جاتا ہے اسے نلہ بھی کہتے ہیں شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران کبھی کبھار اس میں پانی آجاتا ہے یہ شیخ فاضل کے قریب وہاڑی میں داخل ہوتا ہے اور پکّہی موڑ اور پُل کے قریب دریائے ستلج سے ملتا ہے۔ نلہ کا راستہ کئی سالوں سے تبدیل ہوتا رہا ہے اب یہ بورے والہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

تاریخ

کھیل

ضلع وہاڑی کی سرزمین نے کئی کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے۔ یہ علاقہ ہاکی میں مشہور ہے۔ کھیل میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیون کی فہرست درج ذیل ہے۔* وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان* وسیم احمد قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان* چوہدری طلعت وحید گولڈ میڈلسٹ۔ انٹر بورڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ(لانگ جمپ)* محمد سجاد تھوٹا گولڈ میڈلسٹ پاکستان انٹر بورڈ تاکیوانڈو چیمپیئن شپ* محمد عرفان قومی کرکٹ ٹیم کے لمبے ترین کھلاڑی

تعلیم

 
کامسٹس یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،وہاڑی کیمپس
  • کامسیٹس یونیورسٹی* گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول وہاڑی* گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج وہاڑی* گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خواتین وہاڑی* گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بورے والا* گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خواتین بورے والا* گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میلسی* گورنمٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خواتین میلسی* گورنمنٹ کالج ٹبہ سلطانپور* تابندہ ماڈل ہائی اسکول بورے والا* پنجاب گروپس آف کالجز وہاڑی،بورے والا* سپریئر گروپ آف کالجز بورے والا* بیسٹ گروپ آف کالجز وہاڑی* پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی وہاڑی* دی سٹی اسکول وہاڑی،بورے والا

موسم

وہاڑی کا موسم خشک اور گرم ہے موسم گرما اپریل میں شروع ہوتا ہے اور اکتوبر اختتام پزیر ہوتا ہے۔ مئی، جون، جولائی گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ ان مہینوں میں درجہ حرارت 28 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ موسم گرما کے دوران گرم اور گرد آلود ہواؤں کا چلنا عام بات ہے۔ موسم سرما نومبر سے مارچ تک شروع رہتا ہے اس دوران درجہ حرارت 4 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے موسم سرما کے دوران دھند چھانا معمول ہے۔ مون سون بارشیں جولائی سے ستمبر تک ہوتی ہیں۔ سردیوں میں بہت کم بارشیں ہوتی ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1.    "صفحہ ضلع وہاڑی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2024ء 
  2. "Tehsils & Unions in the District of Vehari - Government of Pakistan"۔ 05 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2013 

بیرونی روابط