ابوالحامد محمدضیاء اللہ قادری مصنف کتب کثیرہ مناظر اسلام اور اہلسنت کے عظیم علما میں شمار ہوتے ہیں

محمد ضیاءاللہ قادری

معلومات شخصیت
رہائش کوٹلی لوہاراں مغربی، برطانوی ہند،
(موجودہ ضلع سیالکوٹ، پنجاب، پاکستان)
عملی زندگی
دور 1946ء2002ء
وجۂ شہرت سلسلہ قادریہ شیخ عبد القادر جیلانی

ولادت

ترمیم

مولانا ضیاء اللہ قادری 19 ذی القعد 1365ھ بمطابق 15 نومبر 1946ء کو کوٹلی لوہاراں مغربی ضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے ان کے والد کا نام محمد اسماعیل قادری راجپوت بھٹی قبیلہ سے تھے

تعلیم و تربیت

ترمیم

پانچ سال کی عمر میں اسکول میں داخل ہوئے قرآن مجید اور ابتدائی فقہ کی کتابیں مولانا محمد امام الدین قادری سے پڑھیں 1960ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلی لوہاراں سے میٹرک کیا اس کے بعد دار العلوم جامعہ حنفیہ دو دروازہ سیالکوٹ سے قرآن و حدیث و فقہ کی تعلیم حاصل کی درس نظامی کے ساتھ علم طب بھی حاصل کی 1970ء میں درس نظامی سے فارغ التحصیل ہوئے[1]

سلسلہ بیعت

ترمیم

مولانا محمد ضیا ءاللہ قادری نے 1965ء میں بیعت کی ان کا سلسلہ بیعت پیر محمد شفیع قادری دربار عالیہ غوثیہ ڈھوڈا شریف ضلع گجرات سے تھا

خطابت

ترمیم

1968ء میں مرکزی جامع مسجد علامہ عبد الحکیم تحصیل بازار سیالکوٹ کے خطیب محمد یوسف نقشبندی کے وصال کے بعد مولانا ضیا اللہ قادری نے خطابت سنبھالی اور تا حیات اسی مسجد میں خطابت کی اور دار العلوم قادریہ کی خدمت میں گزاری

القاب و خطابات

ترمیم

آپ کو محبت کرنے والوں کی طرف سے یہ القاب و خطابات ملے
خطیب عرب و عجم، مبلغ یورپ،آفتاب اہلسنت ، ضیائے ملت،سلطان المناظرین ،فخر الواعظین، محقق دوراں ، فخر الدلائل،رئیس التقریر و التحریر،مصنف کتب کثیرہ،عظیم مذہبی سکالر،تیغ بے نیام،مناظر اسلام ،عاشق مصطفے، دیوانہ غوث الوریٰ،محبوب الاولیاء اور عمد ۃ الاولیاء تھے

تصنیفات

ترمیم
  • الانوار محمدیہ
  • سیرت غوث الثقلین
  • اہل سنت وجماعت کون ہیں
  • فضائل صحابہ کبار
  • میلاد مصطفے
  • گیارہویں شریف
  • مشائخ قادریہ
  • فرقہ ناجیہ
  • مخالفین پاکستان
  • وہابی مذہب
  • گستاخی کا انجام
  • ہاتھ پاؤں چومنے کا ثبوت
  • وہابیت کا پوسٹ مارٹم
  • ختم غوثیہ کا جواز
  • مدلل تقریریں
  • تبلیغی جماعت سے اختلاف کیوں
  • الوہابیت
  • نجد سے قادیان براستہ دیوبند
  • خلفائے ثلاثہ اوراہلبیت اطہار کے تعلقات اور رشتہ داریاں
  • قصر وہابیت پر بم
  • عقائد وہابیہ
  • فقہ وہابیہ
  • وہابی توحید
  • وہابیت و مرزائیت
  • مرزا قادیانی کی حقیقت[2]

وفات

ترمیم

29 ربیع الاول 1423ھ بمطابق 11 جون 2002ء بروز منگل وفات پائی

حوالہ جات

ترمیم
  1. سیرت غوث الثقلین،محمد ضیاء اللہ قادری قادری کتب خانہ تحصیل بازار سیالکوٹ
  2. اہل سنت وجماعت کون ہیں محمد ضیاء اللہ قادری قادری کتب خانہ تحصیل بازار سیالکوٹ