طارق بن عمرو اموی
معلومات شخصیت
شہریت سلطنت امویہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

طارق بن عمرو اموی مکی عثمان بن عفانؓ کے مولیٰ اور قاضی مکہ تھے اور بعض روایات کے مطابق قاضی مدینہ بھی کہلاتے ہیں۔ 73 ہجری میں عبد الملک بن مروان نے انھیں مدینہ کا والی مقرر کیا۔ یہ حجاج بن یوسف الثقفی کے ساتھ ابن الزبیرؓ کے خلاف جنگ میں شریک رہے۔ حالانکہ ان کے دل میں ابن الزبیرؓ کا بڑا احترام اور عقیدت تھی، مگر وہ حجاج کے فوجی تھے اور ان کے ہاتھ میں کوئی اختیار نہ تھا۔ انھوں نے حجاج سے درخواست کی تھی کہ وہ ابن الزبیرؓ کا جسم صلیب سے اتار کر دفن کر دیں، لیکن حجاج نے ان کی درخواست کو رد کر دیا۔ بعد ازاں عبد الملک بن مروان نے عبد اللہ بن عمرؓ کی درخواست پر ان کا جسم اتار کر دفن کرنے کا حکم دیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. إكمال تهذيب الكمال - ج 7