طالب چکوالی جن کا اصل نام منوہر لال کپور تھا کی پیدائش 13مئی 1900ء کو چکوالپنجاب برطانوی راج میں ہوئی تھی۔

طالب چکوالی
پیدائشمنوہر لال کپور
1914ء
چکوالپنجاب، پاکستانبرطانوی راج
وفات1988ء
دہلی بھارت
زباناردوپنجابی زبان
قومیتبھارتی
شہریتبھارتی
تعلیمبی۔اے۔ ایل۔ایل۔بی
مادر علمیجامعہ پنجاب
موضوعنظم ،غزل
نمایاں کامانوار حقیقت ، برگ سبز ، مور پنکھ

تعلیم ترمیم

طالب چکوالی نے ابتدائی تعلیم چکوال میں حاصل کی اس کے بعد انھوں نے بی اے کی ڈگری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے اور ایل۔ ایل۔ بی کی ڈگری جامعہ پنجاب سے حاصل کی ۔

ادبی خدمات ترمیم

شروع میں طالب چکوالی نے انگریزی اور پنجابی میں شاعری کی لیکن پھر جلد ہی اردو میں کہنے لگے۔ طالب چکوالی نے 1932ء میں بزم ادب کی بنیاد ڈالی تھی۔ ان کی شاعری میں ورڈزورتھ،شیلی،ذوق،غالب اور اقبال کا رنگ بھی نظر آتا ہے۔ طالب چکوالی کے 3 شعری مجموعے منظر عام پر آئے جن کے نام اس طرح ہے۔ ’’انوار حقیقت‘‘ طالب چکوالی کا اولین شعری مجموعہ تھا دوسرے شعری مجموعہ کا نام ’’برگ سبز ‘‘ اور تیسرے مجموعہ کا نام’’ مور پنکھ‘‘ تھا۔

وفات ترمیم

طالب چکوالی کی انتقال 1988ء میں دہلی میں ہوا تھا۔

نمونہ کلام ترمیم

خود فریبی ہے کہ اغیار کی سازش طالبؔ

دیش دشمن بھی ہیں اب قوم کے معمارو ں میں

فکر فن کو بے نیازی کی ادا دیتے رہو

جو نہ سن سکتے ہوں ان کو بھی صدا دیتے رہو

حوالہ جات ترمیم

  • روزنامہ انقلاب

https://web.archive.org/web/20120301184839/http://www.urducouncil.nic.in/urdu_wrld/u_auth/index_all.htm https://openlibrary.org/works/OL15663436W/Zaviyaha_e_nighaah