طبقی حروف صحیح کی ادائیگی کے وقت زبان کے پچھلے حصے کو منہ کے پچھلے حصے کی چھت (نرم تالو) کے مخالف اٹھایا جاتا ہے اردو میں [k] (ک)، [g] (گ)، [x] (خ) اور [ɣ] (غ) آوازیں طبقی ہیں اردو میں ن یا نون غنہ (ں) بھی کئی مقام پر طبقی [ŋ] بن جاتا ہے عموماً پر گ اور ک کے پہلے ن طبقی ہوتا ہے مثال کے طور پر رنگ میں ن طبقی ہے۔ اردو میں زیادہ تر جگہوں پر ن لثوی ہوتا ہے

مختلف زبانوں میں موجود طبقی حروف صحیح درج زیل ہیں

آئی پی اے تفصیل مثال
زبان لفظ آئی پی اے معنی
velar nasal انگریزی ring [ɹʷɪŋ] حلقہ
بےآواز طبقی اختتام انگریزی skip [skɪp] چھوڑنا
بآواز طبقی اختتام انگریزی get [ɡɛt] حاصل کرنا
voiceless velar fricative المانی Bauch [baʊx] پیٹ
voiced velar fricative یونانی γάτα [ɣata] بلی
voiceless labio-velar approximant انگریزی which[1] [ʍɪtʃ] کونسا
velar approximant ہسپانوی pagar[2] [paɰaɾ] ادائیگی کرنا
velar lateral approximant وسط واہگی aʟaʟe [aʟaʟe] چکر
voiced labio-velar approximant انگریزی witch [wɪtʃ] ڈائن
velar ejective stop آرکی кIан [an] نچلے
ɠ voiced velar implosive سندھی ڳرو [ɠəro] بھاری

حوالہ جات

ترمیم
  1. In dialects that distinguish between which and witch.
  2. Intervocalic g in Spanish often described instead as a very lightly articulated voiced velar fricative.[حوالہ درکار]