مرکزی مینیو کھولیں

عبد الرحمن بن مہدی

تبع تابعی محدث
عبد الرحمن بن مہدی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 752  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 814 (61–62 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Black flag.svg دولت عباسیہ  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک مالکی[1]
عملی زندگی
استاذ سفیان ثوری، مالک بن انس، عبد اللہ ابن مبارک، حماد بن زید، حماد بن سلمہ، سفیان بن عیینہ، عبد العزیز بن عبد اللہ الماجشون  ویکی ڈیٹا پر استاد (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص احمد بن ابراہیم الدورقی، یعقوب الدورقی، احمد بن حنبل، اسحاق بن راہویہ، ابو بکر بن ابی شیبہ، عثمان بن ابی شیبہ، عبد الرحمن بن عمر بن رستہ، ابو عبید قاسم بن سلام، یحییٰ بن معین، علی بن مدینی، محمد بن یحییٰ الذہلی  ویکی ڈیٹا پر شاگرد (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P islam.svg باب اسلام

امام عبد الرحمٰن بن مہدی بن حسان البصری کا شمار زمرہ تبع تابعین کے ممتاز محدثین میں ہوتا ہے جن کے ذریعے حدیث نبوی کی تدوین و حفاظت ہوئی۔

ان کی کنیت ابو سعید تھی۔ بصرہ کے رہنے والے تھے۔ خلافت عباسیہ کے آغاز میں ماہ محرم 135ھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کبار تابعین کا زمانہ نہیں پایا، لیکن پھر بھی ممتاز اتباعِ تابعین سے استفادہ کیا۔

علم حدیث میں ان کا شمار اساطینِ امت میں ہوتا ہے۔ علمائے اسلام کی ایک کثیر نے ان کی خدمتِ حدیث اور اس فن میں ان کے تبحر علمی اور امامت و جلالت کا اعتراف کیا ہے۔ امام یحییٰ بن شرف نووی نے اپنی کتاب ”تہذیب الاسماء و اللغات“ میں امام احمد بن حنبل کا یہ قول نقل کیا ہے کہ امام عبد الرحمان بن مہدی خدمت حدیث کے لیے پیدا کیے گئے تھے۔[2]

امام ذہبی نے تذکرۃ الحفاظ میں امام احمد بن حنبل کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ”عبد الرحمان بن مہدی یحییٰ بن سعید القطان سے زیادہ فقیہہ اور علمِ حدیث میں وکیع بن الجراح سے زیادہ پختہ کار تھے۔ کیونکہ انہوں نے اپنی کتابوں میں حدیث کا سرمایہ تازہ بتازہ محفوظ کیا ہوا تھا۔“[3]

خود ذہبی لکھتے ہیں کہ: ”عبد الرحمان بن مہدی عظیم الشان فقیہ، محدث اور مفتی تھے۔ اس کے علاوہ ان کو آثار نبوی، روایات کے مختلف سلسلہ سند اور شیوخِ حدیث کے احوال سے واقفیت میں ان کو پوری مہارت حاصل تھی۔“

امام عبد الرحمن بن مہدی نے سنہ 198ھ میں 63 برس کی عمر میں انتقال کیا۔

حوالہ جاتترميم

  1. "الديباج المذهب في معرفة أعيان علماء المذهب" لابن فرحون (ص 238)؛ تحقيق: مأمون الجنان، دار الكتب العلمية.
  2. تہذیب الاسماء و اللغات ج 5، ص 2
  3. تذکرۃ الحفاظ، ج 1، ص 255