عبد المقتدر کندی

صوفی بزرگ


عبد المقتدر کندی آٹھویں صدی ہجری کے عظیم صوفی بزرگ ہیں آپ عربوں میں اپنے لامیۃ العجم کی وجہ سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

عبد المقتدر کندی
عبد المقتدر
معلومات شخصیت
مدفن نزد خواجہ بختیار کاکی
رہائش خلجی خاندان
شہریت  بھارت
مذہب اسلام
فرقہ حنفی
والد رکن الدین شریحی کندی
عملی زندگی
استاد چراغ دہلی ، شمس الدین محمد اودھی
نمایاں شاگرد قاضی شہاب الدین دولت آبادی
پیشہ قاضی
مادری زبان فارسی
پیشہ ورانہ زبان عربی ، فارسی
شعبۂ عمل نحو ، صرف ، عربی ادب ، فقہ ، شاعری
وجۂ شہرت قصیدۂ لامیۃ العجم
کارہائے نمایاں قصیدۂ لامیۃ العجم
مؤثر فرید الدین اودھی

ولادت وتعلیم: ترمیم

قاضی عبد المقتدر کندی کی 702ھ ولادت ہوئی اور شیخ الاسلام فرید الدین اودھی کے خرمن علم سے خوشہ چینی کی اور ان کے تلمیذ رشید شیخ شمس الدين محمد بن يحيى اودھی سے ابتدائی کتب درسیہ پڑھیں۔

کہتے ہیں کہ دور طالب علمی میں قاضی عبد المقتدر کندی اکثر شیخ نصیر الدین دہلوی کے پاس جایا کرتے اور ان سے بعض علمی مسائل پر گفتگو کیا کرتے تھے جس سے شیخ نصیر الدین دہلوی کو قاضی صاحب کی جودت طبع اور علمی صلاحیت و قابلیت کا اندازہ ہو گیا اور انھوں نے انھیں ان کو تحصیل علم کی طرف خصوصی توجہ دلائی اور بعد میں قاضی صاحب نے ان سے تفسیر کشاف اور اصول بزدوی پڑھی اور ان کی بیعت و خلافت سے اپنی روحانی بزم سجائی[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. قاضی شہاب الدین دولت آبادی ملک العلماء (2018ء)۔ 1 (پہلی ایڈیشن)۔ حیدرآباد دکن: اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن۔ صفحہ: 30