عبید اللہ علیم

مشہور اردو شاعر

عبید اللہ علیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر ہیں جنہیں شاعری کے مجموعہ "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" پر آدمجی ادبی انعام ملا۔

عبید اللہ علیم
 

معلومات شخصیت
پیدائش 12 جون 1939ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھوپال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 18 مئی 1998ء (59 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی ترمیم

عبید اللہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ 1952ء میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔ 1969ء میں انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وژن میں بطور پروڈیوسر ملازمت اختیار کی مگر حکام بالا سے اختلافات کی وجہ سے 1978ء میں انھوں نے اس ملازمت سے استعفا دے دیا۔ عبید اللہ علیم کا شمار موجودہ دور کے غزل کے بہترین شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" 1978ء میں شائع ہوا جس پر انھیں آدمجی ادبی انعام بھی ملا۔ اس کے علاوہ ان کے شعری مجموعوں میں "ویران سرائے کا دیا" اور "نگارِ صبح کی امید" شامل ہیں۔ ان تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ان کی کلیات ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ ان کی دو نثری تصانیف "کھلی ہوئی ایک سچائی" اور "میں جو بولا" کے نام سے شائع ہو چکی ہیں۔

وفات ترمیم

18 مئی 1998ء کو عبید اللہ علیم کراچی پاکستان میں وفات پا گئے اور کراچی میں اسٹیل مل کے نزدیک رزاق آباد میں باغ احمد نامی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

مزید دیکھیے ترمیم

  1. ^ ا ب https://www.rekhta.org/authors/obaidullah-aleem