عتیقہ اوڈھو

پاکستانی اداکارہ

عتیقہ اوڈھو[1] (ولادت: 12 فروری 1968ء) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ، ٹیلی ویژن میزبان ہیں جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔[2] عتیقہ اوڈھو نے انور مقصود کے ٹی وی سیریز سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ڈراما ستارہ اور مہر النساء کے لیے مشہور ہو گئیں۔ اس کے بعد عتیقہ اوڈھو نے دشت، نجات، ہرجائی اور ہم سفر جیسے ڈراموں میں کام کیا۔ اس کے بعد عتیقہ اوڈھو نے فلموں میں کام کیا، جن میں جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں۔

عتیقہ اوڈھو
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1968-02-12) فروری 12, 1968 (age 56)
‎ کراچی، سندھ، پاکستان
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل پاکستان مسلم لیگ  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات سمر خان
عملی زندگی
پیشہ سیاستدان، اداکارہ، ٹیوی میزبان، میک اپ آرٹسٹ، ہیئراسٹائلسٹ
دور فعالیت 1989ء - تاحال
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں ایک سندھی گھرانے[3] میں پیدا ہوئیں۔ ان کے دادا جیکب آباد کے سردار تھے۔ عتیقہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات 1989ء میں ایک میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے طور پر کی تھی۔[4] کراچی میں مختلف اشتہاری ایجنسیوں میں میک اپ آرٹسٹ کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران، عتیقہ اوڈھو کو ٹیلی ویژن کی شخصیت انور مقصود نے دیکھا اور اپنے ڈرامے میں کام دیا۔ 1993ء میں عتیقہ نے انور مقصود کے ڈرامے ستارہ اور مہر النساء میں اداکاری کی۔ 1995ء میں، عتیقہ اوڈھو نے جو ڈر گیا وہ مر گیا سے فلمی آغاز کیا۔ اس کا تازہ ترین کردار 2020ء کے ڈرامے پیار کے صدقے‎ میں بطور منصورہ تھا۔

فلاحی کام ترمیم

2016ء کے بعد سے، وہ سماجیکاموں میں مصروف ہیں۔ عتیقہ اوڈھو شوکت خانم میموریل ہسپتال، فتمید فاؤنڈیشن اور "ہمارا ملک، ہمارے لوگ" میں ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو پاکستان میں سرطان پستان سے متعلق آگاہی پر مبنی مہم کی سفیر بھی ہیں۔[5]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. NewsBytes۔ "Atiqa Odho is all set for a fundraiser in the US"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2019 
  2. "Atiqa Odho Profile"۔ 22 ستمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2010 
  3. Mahrukh Farooq (30 April 2015), "Profile: Atiqa Odho", Slogan magazine (April 2015), vol. 23, no. 6, p. 31
  4. "Beauty business beckons"۔ Dawn.com.pk۔ 10 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2010 
  5. "Breast cancer awareness drive need of hour: Odho"۔ The Nation۔ 28 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2010 

سانچہ:پاکستانی ٹیلیویژن اداکار

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔