عمائمہ سہیل

پاکستانی کرکٹر

عمامہ سہیل (پیدائش: 11 جولائی 1997ء) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے [1] [2] ستمبر 2018 میں انھیں بنگلہ دیش خواتین کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان خواتین ٹیم میں شامل کیا گیا[3] ۔

عمائمہ سہیل
ذاتی معلومات
مکمل نامعمائمہ سہیل
پیدائش (1997-07-11) 11 جولائی 1997 (عمر 26 برس)
کراچی، سندھ، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 78)8 اکتوبر 2018  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ9 نومبر 2022  بمقابلہ  آئرلینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 42)25 اکتوبر 2018  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2014 نومبر 2022  بمقابلہ  آئرلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2011/12بلوچستان
2012/13خیبر پختونخوا
2012/13–2014کراچی
2014عمر ایسوسی ایٹس
2015–2016زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ
2018/19اسٹیٹ بینک آف پاکستان
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 28 26 65 61
رنز بنائے 574 315 1,269 775
بیٹنگ اوسط 22.96 13.69 22.26 16.48
100s/50s 0/3 0/0 0/7 0/2
ٹاپ اسکور 65 43 73 62
گیندیں کرائیں 461 48 957 228
وکٹ 12 1 28 8
بالنگ اوسط 29.08 56.00 22.57 33.12
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/7 1/18 4/24 2/21
کیچ/سٹمپ 6/– 7/– 22/– 19/–
ماخذ: CricketArchive، 2 اکتوبر 2022ء

کیریئر ترمیم

عمائمہ سہیل نے 8 اکتوبر 2018 کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا خواتین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ (WODI) میچ پاکستان کے لیے کھیلا [4]۔ عمائمہ سہیل نوعمری سے ہی کرکٹ میں دلچسپی رکھتی تھیں، انھوں نے ابتدائی کرکٹ اسکول کی سطح پر سیکھی، اس کے بعد وہ کرکٹ اکیڈیمی اور کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہیں۔ اپنے پہلے بین الاقوامی میچ سے پہلے انھیں 2018 کے خواتین ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکیں تھیں۔

خواتین ٹی 20 ورلڈ ٹورنامنٹ ترمیم

اکتوبر 2018 میں انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018 آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ اسی مہینے کے آخر میں انھوں نے 25 اکتوبر 2018 کو آسٹریلوی خواتین ٹیم کے خلاف پاکستان خواتین ٹیم کے لیے ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ (WT20I) میچ کھیلا [5] ۔ جنوری 2020 میں انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا [6] ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Omaima Sohail"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2018 
  2. "20 women cricketers for the 2020s"۔ The Cricket Monthly۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2020 
  3. "Javeria Khan to captain Pakistan in Bismah Maroof's absence"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2018 
  4. "Only ODI, Pakistan Women tour of Bangladesh at Cox's Bazar, Oct 8 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2018 
  5. "1st T20I, Australia Women v Pakistan Women T20I Series at Kuala Lumpur, Oct 25 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018 
  6. "Pakistan squad for ICC Women's T20 World Cup announced"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2020