عمار دہنی

شیعہ عالم اور محدث

عمار دہنی کوفہ کے رہنے والے ایک شیعہ عالم اور محدث تھے۔ مکمل نام ابو معاویہ عمار بن معاویہ دہنی بجلی تھا۔ دوسری صدی ہجری میں امام جعفر الصادق علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے۔ ان کے اجداد یمن کے ایک قصبہ دُہن سے تھے۔

ابن ندیم ان کے بارے لکھتے ہیں۔ عمار بن معاویہ الدہنی العبدی الکوفی شیعہ مشایخ میں سے ہیں۔ اور آئمہ علیہم السلام کے فرامین کے راویوں میں سے تھے۔[1]

ابن عبدربہ ان کی نسل کے بارے لکھتے ہیں۔ بنی دُہن بن معاویہ بن اسلم بن احمس جو بجیلہ کا رہائشی قبیلہ ہے وہ عمار دہنی کی نسل سے ہے۔[2]

سچا محدث ترمیم

اہل سنت کے نزدیک واقعہ کربلا کا راوی عمار الدہنی قابل اعتبار ہے۔[3]

حافظ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں۔ ” صدوق یتشیع “ عمار الدہنی بہت سچا راوی ہے اور شیعہ عقیدہ رکھتا ہے۔[4]

صاحب تنقیح المقال بھی لکھتے ہیں : ” کان شیعا ثقۃ “ عمار الدہنی شیعہ عقیدہ رکھتا ہے لیکن قابل اعتبار تھا۔[5]

عمار الدہنی راوی شیعہ و سنی دونوں کے نزدیک قابل اعتبار ہے۔ عمار الدہنی کی روایات تاریخ طبری، تہذیب التہذیب، الاصابہ میں موجود ہے۔[6]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ابن الندیم در الفهرست حرف عینعمار دہنی
  2. عقدالفرید ج 3 ص 338
  3. -آئینے-میں۔5818/ دیکھیے۔[مردہ ربط]
  4. ابن حجر عسقلانی، تقریب التہذیب ص : 152
  5. تنقیح المقال ص : 317 ج : 2
  6. الاصابہ ص : 17 ج : 2