عمران اسلم جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے۔

پیدائش ترمیم

عمران اسلم 1952ء میں مدراس (اب چنئی انڈیا) میں پیدا ہوئے،

تعلیم ترمیم

عمران اسلم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور ، پاکستان سے گریجویشن کیا۔ انھوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے بھی تعلیم حاصل کی۔ [1]

صحافت ترمیم

عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بھی شاندار رہا، وہ پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی تھے۔عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔

صحافت کی طرف آنے سے پہلے وہ متحدہ عرب امارات کے شیخ زید بن سلطان النہیان کے لیے کام کرتے تھے۔ [1] انھوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1980 کی دہائی میں انگریزی زبان کے اخبار The Star کے ایڈیٹر کے طور پر کیا۔ 1990 کی دہائی میں وہ کراچی کے انگریزی روزنامہ دی نیوز کے ایڈیٹر تھے۔

جیو سے وابستگی ترمیم

2015 میں، وہ GEO ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے گروپ پریزیڈنٹ بنے، جو جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کا ذیلی ادارہ ہے۔ [2] "صدر کے طور پر اپنے دور میں، جیو نیٹ ورک نے جیو نیوز چینل، جیو انٹرٹینمنٹ چینل، جیو سپر چینل، آگ چینل، جیو کہانی چینل اور جیو تیز چینل کا آغاز کیا۔" [2] وہ 2002 سے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے صدر ہیں [2]

ڈراما نگاری ترمیم

عمران اسلم نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے،

  1. پرے ہٹ پیار (فلم)
  • ٹیلی ویژن ڈرامے یہ مشہور ہوئے
  1. خلیج
  2. دستک
  3. بساط
  4. روزی
  5. مور محل (تصور)

وفات ترمیم

2 دسمبر 2022ء کو 70 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے ، [3] [4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Profile of Imran Aslam on pakistanherald.com website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistanherald.com (Error: unknown archive URL) Retrieved 2 May 2018
  2. ^ ا ب پ Profile of Imran Aslam on journalismpakistan.com website Published 14 December 2015, Retrieved 2 May 2018
  3. https://jang.com.pk/news/1166086
  4. "عمران اسلم: علم کا خزانہ، ملک کا اثاثہ"۔ جنگ اردو ویب سائٹ۔ 02 دسمبر ، 2022  الوسيط |first1= يفتقد |last1= في Authors list (معاونت);