عمران سلیم منفرد لہجے کے اردو اور پنجابی کے شاعر ہیں، ان کا تعلق لاہور سے ہے،

شعری مجموعے ترمیم

ان کے شعری مجموعوں کی فہرست یہ ہے،

  1. پاگل پنچھی سوچاں دے (پنجابی غزل) 1990
  2. سینے اندر شور پیا (پنجابی غزل) 1991
  3. مہکا ہُوا صحرا (اردو غزل) 1992
  4. فیر شاخاں تے بُور آیا (پنجابی غزل) 1993
  5. یہ خط سنبھال کر رکھنا (اردو غزل) 1994
  6. بے نظیر نظمیں (اردو نظم) 1996
  7. اک جگنو دی رُشنائی (پنجابی نظم) 1996
  8. گلزار غزل دا (پنجابی غزل) 2010
  9. ثناخوانِ محمدﷺ (اردو نعت) 2010
  10. پتھراں دے وچ پُھل کھڑے (پنجابی نعت) 2011
  11. نسخہءِ کیمیا (اردو نعت) 2016
  12. میں سچ کو نظم کرتا ہوں (اردو نظم) 2017
  13. چراغِ عشقِ محمدﷺ (اردو نعت) 2017
  14. قلم میرا سوالی اے (پنجابی نظم) 2017
  15. غزل میری غزل ہے (اردو غزل) 2019
  16. سُکّے پھُل کتاباں وچ (پنجابی غزل) 2019
  17. پتھّراں دے وچ ہیرا (پنجابی نظم) 2019
  18. نُور ہی نُور ہے (اردو نعت) 2019

نمونہ شاعری ترمیم

  • ترے شفاف ماتھے پر شکن اچھی نہیں لگتی
  • محبت میں ذرا سی بھی چبھن اچھی نہیں لگتی
  • سماعت کو بھلا لگنے لگے جب شور گھنگھرو کا
  • تو پھر پازیب کی چھن چھن چھنن اچھی نہیں لگتی
  • انھیں یہ چاہیے پرکھیں صداقت اپنے خوں کی وہ
  • جنہیں پردیس میں خاک وطن اچھی نہیں لگتی
  • تبھی تو چیختی چنگھاڑتی آتی ہے صحرا سے
  • ہوا کو زرد موسم کی گھٹن اچھی نہیں لگتی
  • ضروری ہے جلن ایسی جلا بخشے جو جذبوں کو
  • جو جذبے راکھ کر دے وہ جلن اچھی نہیں لگتی
  • گراں تم کو گزرتا ہے ہمارے روبرو رہنا
  • تمھارے بعد ہم کو انجمن اچھی نہیں لگتی
  • سلیم آغاز سے پہلے اگر دل ٹوٹ جائے تو
  • سفر اچھا نہیں لگتا لگن اچھی نہیں لگتی

حوالہ جات ترمیم

تخلیق= کامران اعظم سوہدروی 28جون2019ء