عمرانہ خاندان یا عمری گھرانا مملکت اسرائیل (سامریہ) پر حکمرانی کرنے والا ایک خاندان جس کی بنیاد شاہ عمری نے رکھی تھی۔ بائبل کے مطابق اسرائیل کے عمری حکمرانوں میں عمری، اخی اب، اخی اب کے بیٹے اخزیاہ اور یہورام شامل تھے۔ اخی اب کی بیٹی (یا شاید بہن) عتلیاہ بھی مملکت یہوداہ کی ملکہ رہی۔

عمری خاندان
ملکمملکت اسرائیل (شمالی)
مملکت یہوداہ (جنوبی)
بانیعمری
آخری حکمرانیہورام (اسرائیل)
عتلیاہ (یہوداہ)[1]
خطاب
  • بادشاہ اسرائیل
  • ملکہ یہوداہ

فہرست شاہان عمری خاندان ترمیم

عام/بائبلی نام شاہی مکمل نام نوٹ
عمری עמרי מלך ישראל
عمری، ملک اسرائیل
سامری اسرائیل پر 12 برس حکمرانی کی۔ موت: قدرتی
اخی اب אחאב בן-עמרי מלך ישראל
اخی اب بن عمری، ملک اسرائیل
سامری اسرائیل پر 22 برس حکمرانی کی۔ موت: رامات جلعاد میں کے دوران میں سپاہی نے تیر چلایا۔ وہ سامریہ میں آتے ہی مار دیا گیا۔
اخزیاہ אחזיהו בן-אחאב מלך ישראל
اخزیاہو بن اخی اب، ملک اسرائیل
سامری اسرائیل پر 2 برس حکمرانی کی۔ موت: اخزیاہ سامریہ میں اپنے گھر کی چھت پر تھا کہ اخزیاہ لکڑی کے چھجے ّ سے نیچے گر گيا اور زخمی ہو گیا۔ ایلیاہ نبی نے اسے بتایا تھا کہ وہ اپنے بستر سے نہیں اٹھے نہیں تو وہ مر جائے گے۔
یورام יורם בן-אחאב מלך ישראל
یہورام بن اخی اب، ملک اسرائیل
سامری اسرائیل پر 12 برس حکمرانی کی۔ موت: یاہو نے قتل کیا، جو یہورام کے بعد اگلا بادشاہ بنا۔
عتلیاہ עתליה בת-עמרי מלכת יהודה
عتلیاہ بنت عمری، ملکہ یہوداہ
مادر ملکہ، یہورام کی بیوہ اور اخزیاہ کی والدہ۔ یہوداہ پر 6 برس حکمرانی کی۔ موت: یوآس کو بچانے کے لیے کاہن یہویدع کی فوج نے اسے قتل کر دیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. 2 سلاطین 8 :26