عنایت پور مہوٹہ
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
عنایت پور مہوٹہ (انگریزی: Annayat Pur Mahota) صوبہ پنجاب کا ایک آباد مقام جو ضلع ملتان پاکستان میں واقع ہے۔ عنایت پور مہوٹہ گاؤں مہوٹہ خاندان کے بزرگ عنایت حسین مہوٹہ کے نام پر ہے۔ یہاں ساٹھ فیصد مہوٹہ قوم اور چالیس فیصد دیگر قومیں آباد ہیں۔ عنایت پور مہوٹہ ملتان میں بسنے والے مہوٹہ اپنے نام کے ساتھ ملک لگاتے ہیں۔ مہوٹہ قوم ایک قدیم قوم ہے۔ عنایت پور مہوٹہ ایک خوبصورت، سرسبز و شاداب حسین و جمیل علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگ حسین، باغات دلنشین سرزمین ملتان پر یہ جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔عنایت پور مہوٹہ کے لوگ تیز فہم، دوراندیش، تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور جدت پسندانہ سوچ کے حامل ہیں۔ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے سیاحت کے شوقین مہوٹہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ یہاں کے مردوں کا اوسط قد پانچ فٹ آٹھ انچ ہے۔ جو جسمانی طور پر کافی مظبوط ہوتے ہیں۔ یہاں کے مردوں کی کشادہ چھاتی، گھنی مونچھیں ہوتی ہیں۔[1]
عنایت پور مہوٹہ | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | ضلع ملتان |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
جغرافیہ عنایت پور مہوٹہ ضلع ملتان کی تحصیل ملتان صدر کے شمال میں واقع ہے۔ موضع عنایت پور مہوٹہ کے شمال مشرق میں موضع بوسن اور موضع بی بی پور واقع ہے۔ جنوب میں موضع لطف آباد اور موضع جھوک سرکاری واقع ہے مغرب میں موضع ڈھلو، خزاں پور، موضع جھوک آربی واقع ہے۔
مشہور شاہراہیں عنایت پور مہوٹہ میں چھوٹی بڑی بہت سی سڑکیں ہیں جو اسے مختلف علاقوں سے ملاتی ہیں۔ عنایت پور مہوٹہ مرکزی مشہور روڈ یونیورسٹی روڈ سے لنکڈ جو مہوٹہ چوک سے جو مغرب کی جانب نکل رہا ہے جو بستی اعظم والا، بستی کلاں (المعروف بستی مہوٹہ) کے وسط سے گزرتا ہوا بڑی نہر پر آ پہنچتا ہے۔ اسی روڈ سے مہوٹہ چوک کے قریب ایک لنک روڈ نکل رہا ہے جو بستی چنوں والا، بستی ٹاہلی والا، بستی ہزاری والا اور کھوھ ڈل سے گزرتا ہوا نہر پر پہنچتا ہے۔ عنایت پور مہوٹہ کی حدود میں بڑی نہر کی دو پلیں ہیں ایک مہوٹہ پل دوسری پل موچیاں۔ مہوٹہ پل عبور کر کے مرکزی روڈ بستی اسلام آباد (المعروف بستی گیڈراں والی) کے وسط سے گزرتا ہوا فلڈ بند پر پہنچتا ہے۔ اس روڈ سے بہت سارے لنک روڈ نکل رہے ہیں جو مختلف بستیوں اور کھوھؤں پر جاتے ہیں
قومیں عنایت پور مہوٹہ میں 60 فیصد آبادی مہوٹہ قوم پر مشتمل ہے باقی 40 فیصد آبادی میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں بلوچ، سیال، کھیڑا، نون، وینس، بھٹی، کھوکھر، ہنجرا، موہانہ نرگانہ، ملکانہ، آرائیاں، بوسن، میتلا، لک موجود ہیں۔
زبان یہاں کے 99 فیصد لوگوں کی مادری زبان سرائیکی ہے۔ اور ایک فیصد لوگوں کی مادری زبان پنجابی ہے جبکہ وہ بھی سرائیکی بولتے ہیں
مذہب مسلک عنایت پور مہوٹہ کے 100 فیصد لوگ دین اسلام کے پیروکار ہیں۔ جس میں ساٹھ فیصد شیعہ مسلک سے، 38 فیصد بریلوی مسلک سے اور 2 فیصد دیوبند مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں کی مشہور مذہبی شخصیات میں علامہ انصار حیدر مہدی صاحب، ملک برخوردار مہوٹہ صاحب قابل ذکر نام ہیں
سیاست و سیاسی شخصیات یہاں کے زیادہ تر سیاسی شخصیات کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے یہی وجہ ہے کہ ہر الیکشن میں عنایت پور مہوٹہ سے پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا ہے باقی چند لوگ بوسن گروپ اور دیگر پارٹیوں سے منسلک ہیں۔ یہاں کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیات میں ملک برخوردار مہوٹہ، ملک خادم مہوٹہ، ملک غلام رضا مہوٹہ، ملک محب حسین مہوٹہ، ملک منیر احمد مہوٹہ، ملک جاوید اقبال مہوٹہ، ملک اکرم مہوٹہ، ملک بشیر مہوٹہ، ملک رمضان جعفر مہوٹہ، ملک انور مہوٹہ، ملک جعفر مہوٹہ، ملک ثمر مہوٹہ، ملک روشن مہوٹہ، ملک علی مہوٹہ، ملک اسلم وینس، ملک شہباز وینس، اے ڈی خان جوئیہ، ملک محسن مہوٹہ، ملک عمران مہوٹہ شامل ہیں
ادبی شخصیات عنایت پور مہوٹہ کی ادبی شخصیات میں ملک خضر مہوٹہ، ملک جعفر مہوٹہ، ملک محمد یار مہوٹہ ملک انور مہوٹہ، ملک برخوردار مہوٹہ ملک عامر راں شامل ہیں۔
مشہور بستیاں اور کھوہ موضع عنایت پور مہوٹہ کی مشہور بستیوں میں بستی پکے والا، بستی کلاں (المعروف بستی مہوٹہ) بستی ٹاہلی والا، بستی اعظم والا، بستی چنوں والا، بستی پپلی والا، بستی ہزاری والا، بستی وگڑ، بستی اسلام آباد، بستی موچیاں والا، بستی جھرکل پور، بستی گھنٹہ گھر بلوچاں شامل ہیں۔ مشہور کھوہ جن میں کھوہ بنگلہ، کھوہ فرید والا، کھوہ نواں، کھوہ نمبر دار والا، کھوہ ماڑی والا، کھوہ پٹھان والا، کھوہ ملوک والا، کھوہ مٹھو والا، کھوہ جہاز والا شامل ہیں۔
کھیل اور مشہور کھلاڑی
عنایت پور مہوٹہ کے روایتی اور ثقافتی مشہور کھیلوں میں کبڈی، گلی ڈنڈا، کشتی رانی والی بال شامل ہیں۔ کبڈی کے مشہور کھلاڑیوں میں ملک احمد بخش مہوٹہ، ملک غلام حسین عرف ملک گاما مہوٹہ، ملک رجب علی مہوٹہ، ملک برکت علی مہوٹہ، مہر ذو الفقار لک، مہر اللہ رکھا نرگانہ، مہر منور ڈاہر، مہر خضر لک، رضوان لک شامل ہیں۔
مزارات عنایت پور مہوٹہ میں دو قدیمی دربار جن میں حضرت پیر دل دریا رح اور حضرت پیر نہرہ دربار شامل ہیں۔ حضرت پیر دُل دریا دربار کے گدی نشین مہوٹہ خود ہیں یہاں ہر جمعرات مریدین کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے۔ عقیدت مند ہر جمعرات دربار پر شمعیں روشن کرتے ہیں دربار پر لنگر تقسیم کرتے ہیں۔ اور حضرت پیر نہرہ دربار کے گدی نشین شیرازی سید ہیں۔ دربار پیر نہرہ پر ایک قبرستان ہے اور اس کے عقب میں چند خاندان سادات کے آباد ہیں۔ دربار پیر نہرہ پر ہر وقت عقیدت مندوں کا رش ہوتا ہے۔ لوگ دور دراز علاقوں سے تشریف لاتے ہیں منتیں مانگتے ہیں لنگر تقسیم کرتے ہیں اور دربار پر چادریں چڑھاتے ہیں
عرس اور ثقافتی میلے عرس دربار پیر نہرہ عنایت پور مہوٹہ میں ہر سال ستمبر اکتوبر میں حضرت پیر نہرہ دربار پر تین روزہ عرس ہوتا ہے۔ تین روزہ تقریبات میں پہلے روز حضرت پیر نہرہ کی قبر کو غسل دیا جاتا ہے اور لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔ دوسرے روز دربار پر گھوڑوں کا ڈانس ہوتا ہے جو بہت زیادہ مشہور ہے دور دراز علاقوں سے لوگ دیکھنے آتے ہیں۔ تیسرے روز کبڈی کا کھیل ہوتا ہے ملک کے نامور کبڈی کے پہلوان بلوائے جاتے ہیں۔ کبڈی یہاں کے لوگوں کا ثقافتی کھیل ہے کافی پسند کیا جاتا ہے۔. ثقافتی میلہ: عنایت پور مہوٹہ میں ہر سال اپریل مئی میں فلڈ بن کے ساتھ دو روزہ ثقافتی میلہ لگتا ہے دو روزہ ثقافتی میلہ کی تقریبات میں پہلے روز بیلوں کی دوڑ اور کشتی کا میدان سجتا ہے دور دراز علاقوں سے لوگ میلہ میں شرکت کرتے ہیں رات کو میوزک پروگرام اور ٹھیٹر لگتا ہے ساری رات ڈھول کی تھاپ پر کسان بھنگڑے ڈالتے ہیں۔ مٹھائیوں اور ثقافتی اشیاء کے سٹال لگائے جاتے ہیں دوسرے روز لمبی کبڈی ہوتی ہے۔
غذائیں یہاں کے لوگ دالیں، گوشت، سبزیاں پسند کرتے ہیں۔ سردیوں میں یہاں کے لوگ ساگ مکئی کی روٹی، دھان کی راٹی کھانا پسند کرتے ہیں۔ مشروبات میں گنے کا رس اور لسی پسند کرتے ہیں۔
فصلیں اور باغات فصلوں اور باغات کے حوالے سے عنایت پور مہوٹہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ نہری رقبہ اور دریائی رقبہ۔ نہری رقبہ میں 90 فیصد آم کے باغات اور باقی 10 فیصد رقبہ پر گندم، چارا وغیرہ کاشت ہوتا ہے۔یہ علاقہ عنایت پور مہوٹہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ عنایت پور مہوٹہ کا دریائی رقبہ بھی بہت زرخیز ہے یہاں پر مختلف فصلیں کاشت ہوتی ہیں جن میں آلو، مٹر، اروی، گندم، گنا، مکئی، تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
|
|