عنبرین ارشد (پیدائش 22 اپریل 1992 ، بہاولپور )[1] پاکستان سے تعلق رکھنے والی فیلڈ ہاکی کی ایک خاتون کھلاڑی ہیں۔ وہ قومی ٹیم کی موجودہ نائب کپتان ہیں (20 نومبر 2020 تک)۔ جنوری 2018 تک اس نے 7 گول اسکور کیے ہیں اور 28 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ [2] اس کی کھیل کی پوزیشن 'لیفٹ ان' ہے۔

عنبرین ارشد
ذاتی معلومات
پیدائش (1992-04-22) 22 اپریل 1992 (عمر 32 برس)
بہاولپور، پاکستان
قومی ٹیم
2012–تاحال پاکستان 28 (7)

خانہء معلومات آخری بار اپڈیٹ گیا: 3 دسمبر 2023ء

کیریئر ترمیم

قومی ترمیم

قومی سطح پر ارشد واپڈا کی طرف سے فیلڈ ہاکی کھیلتی ہیں۔ [3]

بین الاقوامی ترمیم

عنبرین اس ٹیم کی رکن تھیں جس ٹیم نے 2012ء میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ جونیئر ایشیا کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی. [1] اس ٹیم کو پول بی میں جنوبی کوریا ، جاپان ، تھائی لینڈ اور قازقستان کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ [4] وہ 2012ء میں سنگاپور میں منعقدہ تیسرے خواتین اے ایچ ایف کپ میں چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔ عنبرین نے ستمبر 2013ء میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ دوسرے ایشین ہاکی چیلنج میں حصہ لیا تھا جس کے دوران اس نے 2 گول اسکور کیے تھے اور 3/4 پلے آف سمیت تمام 6 میچوں میں کھیلی تھی۔ [5] 13 ویں منٹ میں کھیل میں شامل ہونے کے بعد اس نے میانمار پر 4-0 سے جیت میں دو بار (فیلڈ گول) اسکور کیا۔ ارشد نے 2014 میں بھارت کے شہر جالندھر میں منعقدہ 31 ویں سرجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔

بین الاقوامی گول
کپ/سیریز بمقابلہ گول ایف جی / پی سی / پی ایس آخری سکور
دوسرا ایشین ہاکی چیلنج (2013) میانمار 2 2 ایکس فیلڈ گول (42 ، 58) [6] 4-0 (جیت)
چوتھا اے ایچ ایف کپ (2016) چینی تائپے (کانسی کا تمغا) 1 1 ایکس فیلڈ گول (32) 1-4 (ہار)
خواتین کا ایشیا چیلنج (2017) برونائی 3 1 ایکس پنلٹی اسٹروک (51) (میچ 3) ، 2 ایکس فیلڈ گول (28 ، 52) (میچ 6) 4-0 (جیت)، 4-0 (جیت)
ایشین گیمز کوالیفائر (2018) انڈونیشیا 1 1 ایکس پنلٹی کورر (پی سی) (29) [7] 3-0 (جیت)
کل (جنوری 2018 تک) 7

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "عنبرین ارشد (نائب کپتان )"۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-16۔ 02 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020 
  2. "Ambreen Arshad, International Hockey Federation"۔ tms.fih.ch۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020 
  3. Khilari۔ "Ambreen Arshad's Player Profile - Khilari"۔ www.khilari.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020 
  4. Results: Junior Asia Cup آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ en.hockey.or.jp (Error: unknown archive URL) Japanese Hockey Association, Retrieved 20 November 2020
  5. "Ambreen Arshad (Challenge 2013) International Hockey Federation"۔ tms.fih.ch۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020 
  6. "Pakistan vs Myanmar (2013), International Hockey Federation"۔ tms.fih.ch۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020 
  7. "Arshad Ambreen (2018) International Hockey Federation"۔ tms.fih.ch۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2020