عوارف المعارف

بات کا بتنگڑ بنانا

عوارف المعارف سہروردی سلسلہ کے امام شیخ ابوحفص شہاب الدین سہروردی کی تصنیف ہے یہ تصوف کی بہت اہم تصنیف ہے اس میں احادیث ذکر کرنے کا بہت اہتمام کیا گیا ہے۔

  • صوفیا نے متعدد کتابیں تصوف پر لکھیں اسی طرح شیخ شہاب الدین سہروردی کی کتاب عوارف المعارف بھی لکھی گئی جو ان سب میں نمایاں ہے مصنف نے اسے بیش بہا علمی و فکری مباحث سے آراستہ کیا اسی وجہ سے صوفیا و مشائخ نے اس کتاب کو سالکان تصوف کے لیے لازم و ضروری قرار دیا یہ چھٹی صدی ہجری کی گرانمایاں اور ممتاز کتاب ہے ایسی قابل اعتماد کتاب ہے کہ صوفیائے کرام نے اس کا درس دیا اور اس کی سماعت کو اپنے لیے موجب اطمینان و تشکر سمجھا
  • اس کتاب میں مصنف نے تفصیل سے صوفیا کے اخلاق پر بحث کی ہے اور دینی احکام کے اسرار پر گفتگو کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ صوفیا کے مخصوص معاملات جیسے سماع، صحبت اور روحانی احوال کو زیر بحث لائے ہیں۔
  • اس کتاب کی ہر دور میں اہمیت رہی خانقاہوں میں باضابطہ اس کی تعلیم دی جاتی رہی تصوف کیا ہے اس کے مباحث کس نوعیت کے ہیں یہ کتاب ان تمام امور پر اچھی طرح روشنی ڈالتی ہے۔
  • دائرۃ المعارف الاسلامیہ میں ہے کہ ہندوستان کے قدیم چشتی صوفی کتاب عوارف المعارف کو اپنا سب سے بڑا ہدایت نامہ سمجھتے تھے ان کی خانقاہوں کی تنظیم اسی کتاب پر مبنی تھی اور عشاق و صوفیا اسے اپنے مریدوں کو پڑھایا کرتے تھے[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. دائرۃ المعارف الاسلامیہ جلد 7 ص 651 دانش گاہ پنجاب لاہور