اوکاں (انگریزی:Tamarix)ایک جھاڑی نما درخت جسے سرائیکی علاقے میں 'کھگ گل' ہندی اور اردو میں‘ فراش ’کہتے ہیں۔ یہ متعدد برِ اعظموں میں پایا جاتا ہے۔ ایشیا ، افریقہ اور یورپ کے گرم خشک اور بے آب و گیاہ علاقے اس کا مسکن ہیں ۔ اونچے قد کاٹھ کا شجر ہے۔ جڑوں کے گہرے اور مربوط نظام کی بدولت بہت جلد خود کفالت حاصل کر لیتا ہے اور نرم ریت میں بھی انتہائی مضبوطی سے قدم جمائے رکھتا ہے۔گرمی،پانی کی کمی،تھور اور اساسیت کو برداشت کرلینے کی وجہ سے اکثر ایسے مقامات پر اگ سکتا ہے جہاں دوسرے درختوں کا اگنا مشکل ہوتا ہے۔گرمیوں کے شروع میں جب اس پر چھوٹے گلابی پھول بڑی تعداد میں لگتے ہیں تو اس کا رنگ ہی بدل جاتا ہے۔۔۔دس سے بیس فٹ اونچا سارا درخت گلابی ہوجاتا ہے اوکاں کی ایک لاجواب خوبی اس کا نباتاتی فلٹر ہونا ہے یعنی زمین سے نمکیات کی زائد مقدار یا پھر ایسے فاسد مواد ( صنعتی فضلہ) جو بھاری دھاتوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور زمین اور زیر زمین پانی دونوں کو ناقابل استعمال بنا دیتے ہیں، کو اپنی گہری اور پھیلی ہوئی جڑوں کی بدولت انتہائی گہرائی سے کھینچ نکالتا ہے اور اپنے پتوں اور شاخوں کے ذریعے خارج کرتا ہے۔

اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

اوکاں

Tamarix aphylla in its natural habitat in Revivim, اسرائیل

جماعت بندی e
Unrecognized taxon (fix): Tamarix
Species
See text

حوالہ جات ترمیم

  1. "Genus: Tamarix L."۔ Germplasm Resources Information Network۔ United States Department of Agriculture۔ 1998-04-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2011