فروخت کا معاہدہ (انگریزی: Contract of sale) ایک قانونی معاہدہ ہوتا ہے جس میں اثاثہ جات کی فروخت (اشیاء یا جائداد) شامل ہوتی ہے جسے بیچنے والا یا خریدنے والا کسی تسلیم شدہ خریدار یا فروشندے کے ساتھ رضا مندانہ طور پر رقمی یا رقم کے مساوی کسی اور قدر میں طے کرے۔ یہ قدیم دور سے چلی آ رہی خرید و فروخت کا طرز عمل رہا ہے۔

حقیقی شخصیت کا ہونا

ترمیم

کسی بھی خرید فروخت کے معاہدے میں حقیقی شخصیت کا ہونا ایک لازمی شرط ہے جس سے معاہدے کو قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ جعلی شخصیت یا ادارہ جات کا ہونا اور نیز بے نامی جائداد کی منتقلی قانونی مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔ بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے 13 دسمبر 2020ء کو چنڈی گڑھ میں قائم دوا سازی کی ایک حصص بازار میں فہرست بند کمپنی اور اس کی متعلقہ فرموں کے کیس میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ چنڈی گڑھ، دہلی اور ممبئی میں کل ملا کر 11 جگہوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس گروپ کے خلاف بنیادی الزام یہ تھا کہ کمپنی نے اندور میں 117 ایکڑ بے نامی زمین خریدی تھی اور یہ جعلی (مفروضہ) کمپنی کے نام پر خریدی گئی۔ تلاشی کے دوران بہت سے ایسے شواہد سامنے آئے اور ان پر قبضہ کیا گیا جن سے صاف ظاہر ہوتا کہ بے نامی کمپنی دوا ساز کمپنی کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ جس کا حقیقت میں کوئی کاروبار نہیں ہے۔ بے نامی کمپنی کے تمام ڈمی ڈائریکٹروں اور شیئر ہولڈروں نے اپنے اپنے بیانات میں اعتراف کیا ہے کہ کمپنی ایک فرضی کمپنی تھی جس گی کوئی کاروباری سرگرمی نہیں تھی اور اندور میں جو زمین فہرست بند کمپنی کے مالیے سے خریدی گئی ہے وہ مینیجنگ ڈائرکٹر کے فائدے کے لیے تھی۔[1] اس طرح یہ کار روائی قانونی دائرے اور تحفظ کے باہر ہونے کی ایک اعلٰی مثال بن گئی تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم